قومی خبریں

پولیس تصادم میں 4 نکسلی ہلاک، تھانہ انچارج بھی شہید

پولیس تصادم کے بعد جائے وقوعہ سے 4 انعامی نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ موقع سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک ایس ایل آر اور ایک 12 بور کی بندوق برآمد ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے ضلع راج نند گاؤں میں پولیس نے گزشتہ شب تصادم آرائی میں 4 انعامی نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔ نكسليوں کی فائرنگ سے تھانہ انچارج بھی شہید ہو گئے۔ پولیس ڈائریکٹر جنرل ڈی ایم اوستھي نے آج یہاں بتایا کہ ضلع راج نندگاؤ ں کے مدن واڑہ علاقے میں نکسلیوں کی جنگل میں موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ان کے رکنے کی جگہ کا محاصرہ کر لیا۔ نكسليوں نے اسی درمیان فائرنگ شروع کر دی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

Published: 09 May 2020, 2:40 PM IST

طرفین میں کافی دیر تک جاری فائرنگ کے دوران مدن واڑہ کے تھانہ انچارج شیام کشور شرما کو گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ نکسلیوں کی طرف سے فائرنگ ختم ہونے کے بعد جائے وقوعہ کی تلاشی لینے پر چار انعامی نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ موقع سے پولیس نے ایک اے 47 رائفل، ایک ایس ایل آر اور ایک 12 بور کی بندوق بھی برآمد کی ہے۔

Published: 09 May 2020, 2:40 PM IST

واضح رہے ہیں کہ مدن واڑہ نکسل متاثرہ علاقہ رہا ہے۔ یہ علاقے 2009 میں اس وقت ملک میں سرخیوں میں آ یا تھا جب نکسلیوں کے ساتھ تصادم کے دوران راج نند گاؤں کے اس وقت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 29 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

Published: 09 May 2020, 2:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 May 2020, 2:40 PM IST