قومی خبریں

کشمیر: شوپیاں میں تصادم، 4 ملی ٹینٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ریاستی پولس کے ایک ترجمان نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ جب تک بم ڈسپوزل اسکواڈ کی طرف سے ایسی جگہ کو محفوظ قرار نہ دیا جائے وہ تصادم کی جگہ نہ جائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درمڈورہ کیگام میں اتوار کی علی الصبح ہونے والے ایک تصادم میں 4 ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے۔ کشمیر زون پولس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’’شوپیاں انکوانٹر اپڈیٹ۔ چار ملی ٹینٹ مارے گئے۔ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جا رہی ہے۔‘‘ سیکورٹی اہلکار کی طرف سے درمڈورہ کیگام میں محاصرہ کرنے کے بعد تلاشی مہم چلانے کے بعد تصادم کی شروعات ہوئی۔

Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST

میڈیا رپورٹوں میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ’’سیکورٹی فورسز کا آپریشن باغ والے علاقہ میں چلایا جا رہا تھا۔ جونہی سیکورٹی اہلکار نے وہاں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کا چہار سو سے محاصرہ کیا تو انہوں نے گولی باری شروع کر دی، اس کے بعد دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔‘‘

Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST

وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک بیان میں کہا کہ ’’شوپیاں ضلع کے درمڈورہ گاؤں میں چار ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے ہتھیار اور دیگر ساز و سامان برآمد ہوئے ہیں۔‘‘ آپریشن ختم ہو گیا اور ہلاک ہونے والے ملی ٹینٹوں کی شناخت اور ان کی ملی ٹینٹ تنظیم کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST

ریاستی پولس کے ایک ترجمان نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ جب تک بم ڈسپوزل اسکواڈ کی طرف سے ایسی جگہ کو محفوظ قرار نہ دیا جائے کوئی بھی تصادم کی جگہ کا دورہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسی جگہ پر جان لیوا بارودی مواد جیسے زندہ گرینیڈ، آئی ای ڈیز، وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ ہم ایسے نوعیت کے حادثات سے بچنے کے لئے لوگوں کے تعاون کے خواہاں ہیں۔‘‘ دریں اثنا انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔

Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST