قومی خبریں

جنوبی کشمیر میں 29 غیر مقامی ملی ٹنٹ سرگرم: آئی جی پولیس کشمیر

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق جنوبی کشمیر میں 29 غیر مقامی ملی ٹنٹ موجود ہیں، نیز ترال میں حزب الماہدین سے وابستہ ملی ٹنٹوں کا صفایا سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں 29 غیر مقامی ملی ٹنٹ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ترال میں حزب الماہدین سے وابستہ ملی ٹنٹوں کا صفایا کیا گیا ہے جو سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے روز یہاں ہمہامہ میں واقع سی آر پی ایف کے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں جمعے کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف ہلکار کی میت پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب کے حاشئے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'جنوبی کشمیر میں ابھی بھی ملی ٹنٹوں کی تعداد زیادہ ہے۔ وہاں 29 غیر مقامی ملی ٹنٹ موجود ہیں، یہ غیر مقامی ملی ٹنٹ مقامی ملی ٹنٹوں سے زیادہ تربیت یافتہ ہوتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقامی ملی ٹنٹ جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں کی بجائے بالائی علاقوں جیسے کوکر ناگ، کھریو وغیرہ میں موجود ہیں جوںہی نیچے آئیں گے انہیں مارا جائے گا۔

Published: undefined

وجے کمار نے کہا کہ ترال میں حزب المجاہدین سے وابستہ ملی ٹنٹوں کا صفایا کیا گیا ہے جو سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ترال، سوپور، شوپیاں سال 1989 سے ہی ملی ٹنسی کے گڑھ رہے ہیں، ہم نے ترال میں حزب المجاہدین کے ملی ٹنٹوں کا صفایا کیا ہے جو سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے'۔ موصوف آئی جی پی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف حزب سے وابستہ ملی ٹنٹوں پر فوکس ہے بلکہ یہ خفیہ اطلاعات پر منحصر ہے جن کی اطلاع ملتی ہے ان کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فائرنگ کے واقعے میں مارے جانے والے ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک چھ سالہ بچے کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ہمارے کچھ لوگوں اور عینی شاہدین نے زاہد داس نامی ملی ٹنٹ کو پہچان لیا ہے جس نے بائیک پر آکر فائرنگ کی جس میں ہمارا ایک جوان شہید ہوا اور ایک چھوٹا بچہ بھی ہلاک ہو گیا'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined