سوشل میڈیا
نئی دہلی: میانمار سمیت مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں فرضی روزگار ریکٹ کا شکار ہونے والے 283 ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے نے پیر کی رات تھائی لینڈ کے مائی سوت ہوائی اڈے سے اڑان بھری، جس میں یہ تمام افراد سوار تھے، اور منگل کی صبح یہ لوگ ہندوستان پہنچ گئے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند میانمار سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں ملازمت کی فرضی پیشکشوں کے ذریعے پھنسائے گئے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی اور واپسی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
درحقیقت، ان افراد کو سازش کے تحت دھوکے سے میانمار-تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں سائبر کرائم اور دیگر دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں میں ملوث کیا جا رہا تھا۔ یہ افراد جعلی کمپنیوں کے جال میں پھنس کر استحصال کا شکار ہو گئے تھے۔ میانمار اور تھائی لینڈ میں موجود ہندوستانی سفارت خانوں نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر ان شہریوں کی رہائی کو یقینی بنایا۔
Published: undefined
ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ ان افراد کو لے کر گزشتہ شب مائی سوت ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور یہ تمام 283 افراد بحفاظت ہندوستان واپس پہنچ گئے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت کے سلسلے میں محتاط رہیں اور کسی بھی نوکری کی پیشکش کو قبول کرنے سے قبل ضروری تحقیقات کریں۔ خاص طور پر، انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی آجروں کی اسناد کی تصدیق کریں اور کسی بھی نوکری کی پیشکش قبول کرنے سے پہلے بھرتی کرنے والے ایجنٹوں اور کمپنیوں کے ٹریک ریکارڈ کی مکمل جانچ کریں۔
Published: undefined
حکومت ہند وقتاً فوقتاً مشورے اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے عوام کو ان فرضی ریکٹس کے خطرات سے آگاہ کرتی رہی ہے۔ ہندوستانی شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک ملازمت کے سلسلے میں ہندوستانی سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined