قومی خبریں

جے پور میں 24 گھنٹے کا سوشل میڈیا شٹ ڈاؤن، تجاوزات کے خلاف مہم کے پیش نظر انتظامیہ نے اٹھایا احتیاطی قدم

ضلع انتظامیہ نے عام شہریوں سے امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ افسران نے کہا ہے کہ لوگ کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں پیر (8 جون) کو مجوزہ تجاوزات مخالف مہم کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے احتیاطاً موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا خدمات کو عارضی طور سے 24 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران نظم و نسق اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق 8 جون 2026 کو شہر کے کئی حصوں میں ناجائز قبضہ ہٹانے کی وسیع کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران کچھ مذہبی مقامات سمیت دیگر ناجائز تعمیرات پر بھی کارروائی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق جے پور ڈویزنل کمشنر وی سرون کمار نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور انٹرنیٹ پر مبنی خدمات کے غلط استعمال سے افواہیں پھیلنے اور امن عامہ تحلیل ہونے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پرعارضی طور سے پابندی لگائی گئی ہے۔ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ حساس کارروائی کے دوران گمراہ کن پیغامات، ویڈیو یا پوسٹ تیزی سے وائرل ہو کر ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں احتیاطی اقدامات کے تحت انٹرنیٹ خدمات کو محدود وقت کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکم کے مطابق پولیس کمشنریٹ جے پور کے تحت آنے والے گلتا گیٹ، مانک چوک، سبھاش چوک، آدرش نگر، برہم پوری، ناہر گڑھ، کوتوالی جلو پورہ، سنجے سرکل، شاستری نگر بھٹہ بستی، ودیادھر نگر، جے سنگھ پورا کھور، بنی پارک، کانوتا، تونگا، آندھی، جموارا گڑھ، سامود، رائسر، گووند گڑھ، چندواجی، شاہ پورہ، ویشالی نگر، سوڈالا، شیام نگر اور گاندھی نگر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات متاثر رہیں گی۔ اس کے علاوہ بجاج نگر، مالویہ نگر، جواہر سرکل، سانگی نیر، پرتاپ نگر، مہانا، شیوداس پورہ، پھاگی اور پھلیرا سمیت جے پور شمال اور جے پور مشرقی ضلع کے سبھی تھانہ علاقوں میں بھی پابندی رہے گی۔

Published: undefined

انتظامیہ کے حکم کے تحت 7 جون 2026 کی رات 12 بجے سے 8 جون 2026 کی رات 12 بجے تک 2 جی، 3 جی اور 5 جی موبائل انٹر نیٹ سروسیز معطل رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ، فیس بک، ایکس، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور دیگر سوشل میڈیا پر مبنی خدمات کا استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ وائس کال خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی جس سے لوگوں کو ضروری رابطے قائم کرنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔

Published: undefined

اس موقع پر ضلع انتظامیہ نے عام شہریوں سے امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ افسران نے کہا ہے کہ لوگ کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس فورس کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالت میں فوری طور سے نپٹا جا سکے۔ شہر کی مجوزہ اس بڑی کارروائی کے حوالے سے انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined