قومی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا کے 2087 نئے معاملے، چار مریضوں کی موت

مراٹھواڑہ خطہ میں 145 نئے کیس درج ہوئے۔ ان میں لاتور میں 35، عثمان آباد میں 33، ناندیڑ میں 30، جالنا میں 29 اور اورنگ آباد میں 18 معاملے شامل ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

اورنگ آباد/ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 2,087 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 80,45,606 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے 1,48,101 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

بلیٹن کے مطابق اس مدت کے دوران ریاست میں کووڈ سے 2,259 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78,84,495 ہو گئی ہے۔ اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 98 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 13,010 فعال مریض زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، مراٹھواڑہ خطہ میں 145 نئے کیس درج ہوئے۔ ان میں لاتور میں 35، عثمان آباد میں 33، ناندیڑ میں 30، جالنا میں 29 اور اورنگ آباد میں 18 معاملے شامل ہیں۔ جبکہ باقی تین اضلاع میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined