قومی خبریں

رول ماڈل گجرات میں ’جوا‘ کھیل رہی تھیں 14 خواتین، پولس نے کیا گرفتار

پولس نے گجرات کے راجکوٹ شہر میں دو مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ ایک جگہ سے 6 خواتین کو 6230 روپے کے ساتھ اور دوسری جگہ 8 خواتین کو 5420 روپے کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجکوٹ: گجرات کے راجکوٹ شہر میں پولس نے دو مختلف جگہوں سے جوا کھیلتی ہوئیں 14 خواتین کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پیر کو پولس نے بھگتی نگر علاقے میں کوٹھریا چار راستے کے نزدیک ونود نگر آر ایم سی۔12 کے نزدیک چھاپہ مارا ۔ اس دوران وہاں جوا کھیل رہیں خواتین کو پکڑ کو ان سے چھ ہزار 230 روپے ضبط کیے گئے۔

Published: 19 Aug 2019, 4:10 PM IST

ایک دیگر واقعہ میں راجکوٹ تعلقہ علاقے میں ایک اطلاع کی بنیاد پر 40 فٹ روڈ پر پریہ درشنی سوسائٹی شیری۔6 کے نزدیک اتوار کی شام چھاپہ مار کر وہاں سے جوا کھیل رہیں آٹھ خواتین کو پکڑلیا گیا اور ان سے پانچ ہزار 420 روپے ضبط کیے گئے۔ پولس نے معاملے درج کرلیا ہے اور ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

Published: 19 Aug 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Aug 2019, 4:10 PM IST