قومی خبریں

پلوامہ حملہ... ملک کے لیے یومِ سیاہ تھا 14 فروری: ثانیہ مرزا

ٹینس سنسنی کے نام سے مشہور ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں دعا کرتی ہوں ملک میں امن قائم رہے اور لوگوں کو نفرت پھیلانے کے بجائے امن کے لئے دعا کرنی چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ہندستان کے لئے سیاہ دن قرار دیا ہے۔ ثانیہ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں اور شہیدوں کے خاندان کے ساتھ ہوں۔ 14 فروری کا دن ہندستان کے لئے سیاہ دن تھا۔ میں دعا کرتی ہوں کہ پھر کبھی ایسا دن نہ آئے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

ثانیہ کے اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا میں کچھ لوگوں نے انہیں جم کر ٹرول کیا۔ اس پر انہوں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شخصیات کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے عوامی طور پر تعزیت کا اظہار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ثانیہ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ’’یہ پوسٹ ان لوگوں کے لئے ہے جو سوچتے ہیں کہ شخصیات کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے ٹویٹرز اور انسٹاگرام پر مذمت کرنی چاہئے۔کچھ لوگ سوشل میڈیا پر لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنی مایوسی نکالتے ہیں اور ملک میں نفرت پھیلاتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ثانیہ مرزا نے اس کے علاوہ یہ بھی کہاکہ مجھے عوامی طور پر مذمت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈال کر یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔ بلاشبہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور ہم اس شخص کے بھی خلاف ہیں جو یہ کام کرتا ہے۔ جو صحیح سوچ والا شخص ہے وہ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ہوگا اور اگر کوئی ایسا نہیں کرتا ہے تو یہ ایک مسئلہ ہے۔

Published: undefined

ٹینس سنسنی کے نام سے مشہور ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں مانتی ہوں کہ یہ دن بھولا نہیں جا سکتا اور نہ ہی ہمیں بھولنا چاہئے۔ لیکن میں دعا کرتی ہوں کہ امن قائم رہے اور آپ کو بھی نفرت پھیلانے کے بجائے امن کے لئے دعا کرنی چاہئے۔ غصہ ظاہر کرنا اچھی بات ہے لیکن اس سے کچھ مثبت ہوپھر آپ غصہ ظاہر کریں گے تو زیادہ اچھا ہو گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ آپ لوگ ٹرول سے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ اس دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ہوگی۔ اپنے ملک کے لئے کچھ کریے نا کہ سوشل میڈیا پوسٹس پڑھ کر لوگوں کو پرکھنے کا کام کریں۔ ثانیہ نے کہاکہ آپ اپنا فرض کرو ہمیں سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کر کے بھی اپنا کام کر سکتے ہیں۔ دعا اور امن۔ "واضح رہے کہ ثانیہ کے شوہر شعیب ملک پاکستان کے کرکٹر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined