تصویر سوشل میڈیا
ناجائز طریقے سے امریکہ میں مقیم 104 ہندوستانی 5 فروری کو ہندوستان آ چکے ہیں۔ اب ان سبھی کے لیے ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ کبھی امریکہ جانا چاہیں تو بھی نہیں جا سکتے ہیں۔ ڈیپورٹ کیے گئے سبھی ہندوستانیوں کے بایومیٹرک اسکین لیے گئے ہیں۔ مستقبل میں وہ دوبارہ امریکہ جانے کے لیے ضروری کاغذات دکھائیں گے، تو بھی انھیں اس کی اجازت نہیں ملے گی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ امریکہ سمیت تقریباً 20 ممالک ایسے ہیں جہاں امریکہ سے ڈیپورٹ کیے گئے 104 ہندوستانی کبھی نہیں جا سکیں گے۔
Published: undefined
دراصل امریکہ کی ویزا پالیسی پر تقریباً 20 ممالک عمل کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہندوستان پہنچے امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے اشخاص کناڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت تقریباً 20 ممالک نہیں جا پائیں گے۔ جن اشخاص کو امریکہ سے نکالا گیا ہے، ان میں گجرات و ہریانہ کے 33-33، پنجاب کے 30، یوپی و مہاراشٹر کے 3-3 اور چنڈی گڑھ کے 2 لوگ شامل ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، نئی دہلی میں موجود امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن امیگریشن قوانین کو سخت کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر قانونی طریقے سے رہنے والے مہاجرین کو نکالا جا رہا ہے۔ جہاں تک امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے ہندوستانیوں پر کارروائی کا معاملہ ہے، ہندوستان میں پورے معاملے کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے ایسے ہندوستانیوں پر کوئی کیس نہین کیا جائے گا جو ٹورسٹ ویزا لے کر امریکہ گئے تھے اور کچھ وقت گزرنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے وہیں رہنے لگے۔ ایسے ہندوستانی مہاجرین جنھوں نے ہندوستان میں کوئی جرم کیا تھا اور بھاگ کر امریکہ چلے گئے تھے، ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined