شہرنامہ

سنگاپوری ڈالر پر ایک مسلمان کی تصویر .. اکبر میو

لیکوان یو نے فیصلہ کیا تھا کہ کرنسی نوٹ پہ تصویر ریاست کے سربراہ کی آئے گی بھلے وہ اقلیتی آبادی سے تعلق رکھتا ہو- آج تک کسی سنگاپوری نے مطالبہ نہیں کیا کہ کرنسی سے ایک مسلمان کی تصویر ہٹائی جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سنگاپور کی کل آبادی کا صرف 14 فیصد مسلمان ہیں

لاہور سے آدھی آبادی اور آدھے سے بھی کم رقبے والا سنگاپور دنیا کے نقشے پہ محض ایک نقطہ دکھائی دیتا ہے۔ اگر پاکستان اگلے 40 برس ایک روپیہ بھی ٹیکس اکھٹا نہ کر ے تو اکیلا سنگاپور اس کا بجٹ پورا کر سکتا ہے۔ پاکستان سے 17 سال بعد معرض وجود میں آنے والے سنگاپور نے غربت سے امارت کا یہ سفر کیسے طے کیا ؟ یہ تصویر بتاتی ہے۔

کس طرح ان لوگوں نے اس دنیا کو اپنے لئے اور دوسروں کے لئے جنت بنایا ہے اور کس طرح محنت سے ہم نے اس دنیا کو جہنم بنایا ہے۔ یہ تصویر اتنی گھمبیر سیاسی، سماجی اور معاشی گھتی سلجھاتی ہے۔
لی کوان یو سنگاپور کے بانی وزیراعظم تھے جن کی قیادت کے 31 سال میں یہ چھوٹا سا جزیرہ ترقی کے ساتویں آسمان تک جا پہنچا۔ آج بھی پینے کا پانی درآمد کرتا ہے اور ملک میں گندم یا چاول کا ایک دانہ تک نہیں اگتا۔

کل آبادی کا صرف 14 فیصد مسلمان ہیں۔ زیر نظر کرنسی سنگاپوری ڈالر ہیں جن پہ سنگاپور کے پہلے صدر یوسف بن اسحاق کی تصویر ہے۔

Published: undefined

یہ پانچ سال سنگاپور کے صدر رہے اور ان کا سنگا پور کی ترقی میں کوئی بہت نمایاں کردار نہیں- لیکن لیکوان یو نے فیصلہ کیا تھا کہ کرنسی نوٹ پہ تصویر ریاست کے سربراہ کی آئے گی۔ بھلے وہ اقلیتی آبادی سے تعلق رکھتا ہو- آج تک کسی سنگاپوری نے مطالبہ نہیں کیا کہ کرنسی سے ایک مسلمان کی تصویر ہٹائی جائے۔

یہ تصویر ہمیں ایک سبق دیتی ہے۔ جو قوم ایک غیر مسلمان کو، جو کہ پڑھا لکھا اور قابل ہے، وزیر اعظم کے اقتصادی مشیر کے طور پے بھی قبول کرنے کو تیار نہیں، تو اس کی مصیبتیں ختم نہیں ہونے والی۔ اسے ابھی در در کی ٹھوکریں کھانی ہیں اور بھیک ہی مانگنی ہے۔ اسے ابھی فوجی اڈے اور شکار کے لائسنس دے کر گزارا کرنا ہے جو کہ جسم فروشی کی مانند ہے۔

Published: undefined

(مضمون نگار پاکستان میں ڈپٹی کمشنر اِنکم ٹیکس سیلز ٹیکس کے عہدے پر فائز ہیں، ای میل : akbarmayo@gmail.com)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز