انور جلال پوری کو برین ہیمریج کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔آج صبح تقریبا 10 بجے انہوںنے آخری سانس لی۔انور جلالپوری کو کل دوپہر کی نماز کے بعد امبیڈکر نگر کے جلالپور میں سپرد خاک کیا جائےگا۔
پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ان کی ایک بیٹی کا انگلینڈ میں انتقال ہوا تھا۔جس کی وجہ سے وہ بے حد مغموم تھے۔انور جلالپوری کی موت سے ادبی دنیا میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔
Published: 02 Jan 2018, 5:29 PM IST
انور جلال پوری کا ایک شعر۔
Published: 02 Jan 2018, 5:29 PM IST
اگر تم آسماں تک جا رہے ہو شوق سے جاؤم
مرے نقش قدم آگے کی منزل کا پتہ دیں گے
انور جلا پوری نے بھاگوت گیتا کا ترجمہ بھی اردو میں کیا تھا۔انھوں نے اپنے اس ترجمے کواردو شاعری میں ’گیتا‘ کا نام دیا ہے۔ انور جلال پوری اس سے پہلے رابندر ناتھ ٹیگور کی ’گیتانجلی‘ اور عمر خیام کی ’رباعیات‘ کا بھی اردو میں ترجمہ کرچکے ہیں۔ انور جلال پوری کا کہنا تھاکہ انھوں نے یہ ترجمہ دونوں زبانوں ہندی اور اردو جاننے والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا ۔
Published: 02 Jan 2018, 5:29 PM IST
اردو کے مشہور ادیب شارب ردولوي نے کہا ہے کہ انور جلال پوری بہترین شاعر اورناظم کے علاوہ ایک لاجواب انسان تھے۔ ان کا جانا اردو کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی نقصان ہے ، شارب ردولوي نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انور جلال پوري کا گیتا کا ترجمہ اب تک کا سب سے بہترین ترجمہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انگریزی، اردو، فارسی اور ہندی زبان اچھی طرح جانتے تھے۔ اردو مصنفین فورم کے کنوینر وقار رضوی نے اپنی تعزیت میں کہا کہ اردو میں گیتا کا انور جلالپوری کا ترجمہ انسانیت کے لئے عظیم تحفہ ہے۔
Published: 02 Jan 2018, 5:29 PM IST
انور جلال پوری نے بھگوت گیتا کو اردو شاعری میں بے حد خودصوری کے ساتھ پیش کیا تھا۔
ہاں دھرتت راشٹر آنکھوں سے محروم تھے
مگر یہ نہ سمجھو کہ معصوم تھے۔
ادھر کرشن ارجن سے ہیں ہم کلام
سناتے ہیں انسانیت کا پیغام
عجب حال ارجن کی آنکھوں میں تھا
تھا سیلاب اشکوں کا رکتا بھی کیا
بڑھی الجھنیں اور بے چینیاں
لگا ان کو گھیرے ہیں دشواریاں
تو پھر کرشن نے ان سے پوچھا یہی
بتا کس سے سیکھی ہے یہ بزدلی...
Published: 02 Jan 2018, 5:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jan 2018, 5:29 PM IST