
گرافکس قومی آواز
قومی آواز، نیشنل ہیرالڈ اور نوجیون کے مشترکہ ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی پہلی قسط نشر کر دی گئی ہے، جس میں اردو کے عظیم شاعر، مجاہدِ آزادی اور نعرۂ ’انقلاب زندہ باد‘ کے خالق مولانا حسرتؔ موہانی پر جامع گفتگو پیش کی گئی۔ اس خصوصی نشست میں میزبان عمران اے ایم خان کے ساتھ بطور مہمان موجود تھے معروف شاعر، ناقد اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب۔
Published: undefined
پروگرام میں حسرتؔ موہانی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، جن میں ان کی ابتدائی تعلیم، علمی ذوق، سیاسی بیداری، جیل کی صعوبتیں، عشق و تصوف سے وابستگی اور ان کی ہمہ گیر شاعری شامل ہے۔ گفتگو کے دوران معین شاداب نے بتایا کہ حسرتؔ کی شخصیت میں ایک طرف نرمی، سادگی اور روحانی گہرائی ملتی ہے اور دوسری طرف مضبوط سیاسی شعور اور برطانوی استعمار کے خلاف بے خوف جدوجہد۔ ان کے مطابق حسرتؔ موہانی کی شاعری محض جذبات کا اظہار نہیں بلکہ اجتماعی بیداری کا پیغام بھی رکھتی ہے۔
Published: undefined
پروگرام میں حسرتؔ کی مقبول غزل ’چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے معین شاداب نے کہا کہ اس غزل میں جس لطافت اور سچائی کا اظہار ہے، وہ انہیں اردو کا منفرد غزل گو بناتی ہے۔ ساتھ ہی ان کی انقلابی فکر پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ سیاسی میدان میں بھی حسرتؔ موہانی نے ہمیشہ اصول پسندی، سچائی اور عوامی مفاد کو مقدم رکھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined