آئی پی ایل

وراٹ کوہلی دہلی کیپٹلس کے خلاف جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لئے پُرعزم

وراٹ کوہلی نے کہا کہ راجستھان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ہمیں کافی گرمی محسوس ہو رہی تھی۔ لیکن اچھی ٹیم کے خلاف سخت مقابلہ تھا۔ اس مقابلے میں جمع دو پوائنٹوں کی مدد سے ہمارا حوصلہ بڑھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابوظہبی: رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے راجستھان کے خلاف ابوظہبی میں سنیچر کے روز ملی آٹھ رن کی شاندار جیت کے بعد کہا کہ دہلی کیپٹلس کے خلاف آئندہ ہونے والے مقابلے میں جیت کے سلسلے کو برقرار کھنے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں دہلی پہلے اور بنگلور دوسری پوزیشن پر ہے اور پیر کے روز شارجہ میں ہونے والے مقابلے میں جیتنے والی ٹیم ٹیبل میں چوٹی کا مقام حاصل کرلے گی ۔ وراٹ نے راجستھان کے خلاف دو پوائنٹ کو کافی اہم بتایا۔ جس طرح سے ہم نے میچ کھیلا، ہم اس فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہمیں راجستھان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کافی گرمی محسوس ہو رہی تھی۔ لیکن ایک اچھی ٹیم کے خلاف سخت مقابلہ تھا۔ اس مقابلے میں جمع دو پوائنٹوں کی مدد سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہےا۔ یہ شاندار کھیل ہے اور میں جوس بٹلر سے بلے بازی کے دوران کہہ رہا تھا کہ مییں اس کھیل سے محبت اور نفرت دونوں کرتا ہوں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے راجستھان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پہلے تو بہت سنبھل کر بلے بازی کی، لیکن آخر میں جارحانہ رخ اختیار کر لیا۔ انھوں نے 2 چھکّوں اور 7 چوکوں کی مدد سے محض 53 گیندوں پر شاندار 72 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined