آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: پنجاب کے خلاف سنچری نے ٹیسٹ ڈیبیو کی یاد تازہ کردی... شکھر دھون

شکھر دھون اس سنچری کے ساتھ آئی پی ایل میں لگاتار دو سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے اور انہوں نے آئی پی ایل میں 5000 رنز مکمل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔

شکھر دھون، تصویر آئی پی ایل
شکھر دھون، تصویر آئی پی ایل 

دبئی: کنگز الیون پنجاب کے خلاف منگل کو شاندار سنچری کھیلنے والے دہلی کیپٹلز کے اوپنر شکھر دھون نے کہا کہ اننگز نے انہیں ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز کی یاد دلادی۔ اس میچ میں ناقابل شکست 106 رنز بنانے والے شکھر نے منگل کو میچ کے بعد کہا کہ میچ میں میدان میں کوئی دوسرا بلے باز میرا ساتھ نہیں دے سکا۔ میں نے ذمہ داری لی اور اننگز کے اختتام تک ڈٹا رہا۔ جب بھی مجھے موقع ملا میں چوکے مارتا رہا۔ مجھے یاد ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے میچ میں میں نے بھی کھل کر بیٹنگ کی تھی اور آج اسی تال میں تھا۔ میں نے میچ سے پہلے اچھی طرح سے آرام کیا تھا اور اس میچ کے لئے میں بہت تازہ دم تھا۔

Published: undefined

دہلی کے اوپنر نے اپنی سنچری کے باوجود ٹیم کو ملی شکست کے بارے میں کہا کہ ہم یقینی طور پر ٹیم کے لئے اس شکست پر تبادلہ خیال کریں گے اور دیکھیں گے کہ ہمیں کہاں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے مستقل طور پر بہت بہتر کرکٹ کھیلی ہے۔ اس شکست کی وجہ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ایک اچھے انداز میں واپسی کریں گے۔

Published: undefined

شکھر اس سنچری کے ساتھ آئی پی ایل میں لگاتار دو سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے اور انہوں نے آئی پی ایل میں 5000 رنز مکمل کرنے کا کارنامہ بھی حاصل کرلیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین شکھر نے اس عرصے میں اپنے 5000 رنز مکمل کر لیے۔ وہ 169 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دے پائے۔ شکھر کی یہ لگاتار دوسری سنچری ہے اور وہ آئی پی ایل میں لگاتار دو سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ شکھر نے شارجہ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ناقابل شکست 101 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined