آئی پی ایل

آئی پی ایل: لگاتار ناکامی سے پریشان ’سنرائزرس حیدر آباد‘ نے وارنر کو کپتانی سے ہٹایا

سنرائزرس حیدر آباد نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر سے یہ ذمہ داری لے کر کین ولیمسن کو نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ اب اگلے سبھی میچوں کے لیے حیدر آباد کے کپتان کین ولیمسن ہی ہوں گے۔

کین ولیمسن، تصویر آئی اے این ایس
کین ولیمسن، تصویر آئی اے این ایس 

آئی پی ایل کے درمیان میں سنرائزرس حیدر آباد نے ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ مستقل کپتان ڈیوڈ وارنر کو ہٹاکر کین ولیمسن کو کپتانی سونپ دی گئی ہے۔ اب اگلے سبھی میچوں کے لیے حیدر آباد کے کپتان کین ولیمسن ہی ہوں گے۔ سنرائزرس حیدر آباد نے کین ولیمسن کو کپتان بنانے کی جانکاری ٹوئٹر پر دی۔

Published: undefined

حیدرآباد نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ہم یہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ کل ہونے والے میچ اور آئی پی ایل کے آئندہ سبھی میچوں کے لیے کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ وہ اوورسیز کامبنیشن کو کل راجستھان رائلز کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے بدلیں گے۔

Published: undefined

ڈیوڈ وارنر کے بارے میں حیدر آباد نے کہا کہ مینجمنٹ ان کی عزت کرتی ہے اور ان سالوں میں وارنر کا اثر بھی رہا ہے۔ بچے ہوئے میچوں میں وارنر میدان کے اندر اور باہر ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined