آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: آج رائل چیلنجرس بنگلور کا مقابلہ سنرائزرس حیدر آباد سے، زبردست ٹکر کی امید

سنرائزرس حیدر آباد کے لیے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر اس ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ انھوں نے سنرائزرس کے لیے 71 میچوں میں 55.44 کی اوسط سے 3271 رن بنائے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے تیرہویں سیزن میں آج دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کا مقابلہ سنرائزرس حیدر آباد (ایس آر ایچ) سے ہے۔ ایس آر ایچ نے 2016 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے، لیکن وراٹ کوہلی کی کپتانی والی آر سی بی ابھی تک ٹرافی سے دور ہی رہی ہے۔

Published: undefined

اس سیزن میں ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی ایس آر ایچ نے ٹیم میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ آرینج آرمی نے اس مرتبہ شکیب الحسن کو ریلیز کر دیا تھا کیونکہ بنگلہ دیش کے اس آل راؤنڈر پر آئی سی سی نے دو سال کی پابندی لگا رکھی ہے۔ کپتان وارنر اور جانی بیرسٹو کی سلامی جوڑی بہترین سلامی جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے اور اگر یہ دونوں چل پڑتے ہیں تو کسی بھی ٹیم کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

یہاں قابل ذکر ہے کہ ایس آر ایچ کے لیے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر ہی ہیں۔ انھوں نے اس ٹیم کے لیے 71 میچوں میں 55.44 کی اوسط سے 3271 رن بنائے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ایس آر ایچ سے جڑے بیرسٹو نے 10 میچوں میں 55.62 کی اوسط سے 445 رن بنائے ہیں۔

Published: undefined

تیز گیند بازی میں بھونیشور کمار پر سبھی کی نظریں ہوں گی۔ بھونیشور نے دسمبر 2019 کے بعد سے کوئی بھی پیشہ ور میچ نہیں کھیلا ہے۔ 30 سالہ بھونیشور ٹیم کے لیے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 86 میچوں میں 109 وکٹ لیے ہیں۔ انھیں خلیل احمد، سندیپ شرما، بیسل تھمپی اور سدھارتھ کول سے مدد کی ضرورت ہوگی۔ اسپن ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری افغانستان کے راشد خان سنبھالیں گے اور اس میں ان کے ہم وطن محمد نبی ان کا ساتھ دیں گے۔ نبی نے اسی مہینے ختم ہوئی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ نبی نے 12 میچوں میں 5.19 کی اکونومی ریٹ سے 12 وکٹ لیے تھے۔ ان دونوں کے علاوہ ایس ایچ آر کے پاس شہباز ندیم بھی ہیں جو اپنی بہترین لائن لینتھ کے لیے مشہور ہیں۔

Published: undefined

جہاں تک آر سی بی کی بات ہے، کوہلی کی کپتانی میں یہ ٹیم بہترین کارکردگی کے ارادے سے آج میدان میں اترے گی۔ آر سی بی کی طاقت اس کی بلے بازی لائن اَپ ہے۔ کوہلی کے علاوہ اے بی ڈیویلیرس کسی بھی گیندباز کے سامنے خطرناک بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس بار ایرون فنچ اس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں جو ٹیم کو مزید مضبوطی فراہم کریں گے۔ علاوہ ازیں آل راؤنڈر کرس مورس کا آر سی بی میں شامل ہونا بھی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

تیز گیندبازی کے ڈپارٹمنٹ میں امیش یادو، نودیپ سینی، اُدانا اور محمد سراج ہیں جن میں سے کم از کم دو ضرور کھیلیں گے اور ان کا ساتھ کرس مورس دیں گے۔ اسپن گیندبازی کا دارومدار یجویندر چہل اور ایڈم زیمپا سنبھال سکتے ہیں، حالانکہ پون نیگی اور واشنگٹن سندر بھی آر سی بی کے پاس موجود ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ یو اے ای کی پچ کو دیکھتے ہوئے فائنل الیون میں کس کو موقع ملتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر