تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
آئی پی ایل 2025 کے 46ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپٹلس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویراٹ کوہلی اور کرنال پانڈیا آر سی بی کی جیت کے ہیرو رہے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے سنچری شراکت داری کی۔ ویراٹ نے 51 اور پانڈیا نے 73 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 162 رنز بنائے۔ جواب میں، آر سی بی نے ایک مرحلے پر صرف 26 رنز پر 3 وکٹ گنوا دیے تھے، لیکن پھر ویراٹ اور پانڈیا نے مضبوط بلے بازی سے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس طرح آر سی بی نے دہلی کے ہاتھوں بنگلور کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔
Published: undefined
پانڈیا نے 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ انہوں نے 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ پانڈیا نے 9 سال بعد آئی پی ایل میں نصف سنچری بنائی ہے۔ اس سے پہلے 2016 میں ان کے بلے سے ففٹی آئی تھی۔
Published: undefined
163 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی کی شروعات بہت خراب رہی۔ اپنے ڈیبیو میچ میں اوپننگ کرنے آئے جیکب بیتھل 6 گیندوں میں 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دیودت پاڈیکل کھاتہ نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد رجت پاٹیدار رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 6 رنز بنائے۔ اس طرح آر سی بی نے صرف 26 رن پر 3 وکٹ گنوا دیئے۔
Published: undefined
اس کے بعد ویراٹ کوہلی اور پانڈیا نے 119 رنز کی شراکت قائم کی۔ ویراٹ نے 47 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ویراٹ نے اورنج کیپ بھی جیت لی ہے۔ آخر میں ٹم ڈیوڈ نے صرف پانچ گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔دہلی کے لیے کپتان اکشر پٹیل نے بہترین گیند بازی کی۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ دشمنتھا چمیرا نے 3 اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined