آئی پی ایل

بٹلر کی لگاتار دوسری سنچری، راجستھان کی دہلی پر سنسنی خیز جیت

بٹلر اس کے ساتھ ہی بنگلور کے وراٹ کوہلی کے بعد ایک سیزن میں 3 سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

جوس بٹلر (116) کی مسلسل دوسری سنچری کے ساتھ راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کوآئی پی ایل مقابلے میں 15 رنز سے شکست دے دی۔راجستھان نے 20 اوور میں دو وکٹ پر 222 کا مضبوط اسکوربنایا اور دہلی کے چیلنج کو آٹھ وکٹ پر 207 تک محدود کردیا۔

Published: undefined

راجستھان کی ٹیم سات میچوں میں اپنی پانچویں جیت اور 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف دہلی کو سات میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کو اچھی شروعات کی ضرورت تھی۔ ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا نے دہلی کو 4.3 اوور میں 43 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پرسدھ کرشنا نے وارنر کو وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وارنر نے 14 گیندوں پر 28 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سرفراز خان ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سرفراز کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے شکار کیا۔

Published: undefined

پرتھوی شا 27 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 37 رنز بنانے کے بعد اشون کا دوسرا شکار بنے۔ کپتان رشبھ پنت 24 گیندوں میں 44 رنز بنا کر پرسدھ کرشنا کی گیند پر دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل ایک رن بنانے کے بعد یزویندر چہل کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ شاردل ٹھاکر 10 رنز بناکر دوسرارن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ ان وکٹوں کے گرنے کے درمیان للت یادو دوسرے سرے پررن بناتے رہے۔

Published: undefined

روومین پاول نے آتے ہی دو چھکے لگائے۔ دہلی کو آخری دو اووروں میں 36 رنز درکار تھے۔ کرشنا نے للت یادو کو 19ویں اوور میں پویلین کا راستہ دکھایا۔ للت نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ کرشنا نے 19 واں اوور میڈن پھینکا اور للت کا وکٹ بھی لیا۔ پاول نے آخری اوور کی پہلی گیند پر سیدھا چھکا لگایا۔ پاول نے اوبیڈ میک کوئے کی دوسری گیند پربھی چھکا لگایا۔

Published: undefined

تیسری گیند بھی چھکے کے لئے شائقین کے درمیان پہنچ چکی تھی۔ تیسری گیند نو بال ہے یا نہیں اس کو لے کر جھگڑا ہوا۔ کپتان پنت تودونوں بلے بازوں کو باہر بلانے کا اشارہ کرنے لگے۔ لیکن اس سے پاول کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ پاول دوبارہ چھکا نہ لگا سکے اور آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ پاول نے 15 گیندوں میں پانچ چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

Published: undefined

اس سے قبل بٹلر نے 65 گیندوں میں نو چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے۔ بٹلر اس کے ساتھ ہی بنگلور کے وراٹ کوہلی کے بعد ایک سیزن میں 3 سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔ ویراٹ کا 2016 میں 4 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ بٹلر نے اوپنر دیودت پڈیکل کے ساتھ ابتدائی شراکت میں صرف 92 گیندوں پر 155 رنز جوڑے۔ پڈیکل نے 35 گیندوں پر 54 رنز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 19 گیندوں پر 46 رنز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

Published: undefined

راجستھان نے پہلے پانچ اووروں میں 29 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد بٹلر نے دہلی کے گیند بازوں کی حالت خراب کردی۔ دہلی کی جانب سے خلیل احمد نے 47 رن پر ایک وکٹ اور مستفیض الرحمن نے 43 رن پر ایک وکٹ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined