آئی پی ایل

ممبئی بمقابلہ چنئی: آئی پی ایل کے پہلے میچ میں دھونی کی ٹیم نے لہرایا فتح کا پرچم

چنئی سپر کنگز کی طرف سے امباتی رائیڈو نے محض 48 گیندوں میں 71 رن بنا کر ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کر دیا تھا اور پھر فیف ڈوپلیسس نے بھی سمجھداری بھری ناٹ آؤٹ 55 رن کی اننگ کھیلی۔

تصویر بذریعہ ٹوئٹر
تصویر بذریعہ ٹوئٹر 

آئی پی ایل 2020 کا پہلا مقابلہ آج سابقہ چمپئن ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ابوظبی میں کھیلا گیا جس میں دھونی کی کپتانی والی چنئی سپر کنگز نے فتح کا پرچم لہرایا۔ حالانکہ جب ممبئی انڈینز کے 162 رن کا پیچھا کرنے چنئی سپر کنگز کے بلے باز اترے تھے اور جلدی جلدی دو کٹ آؤٹ ہو گئے تھے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن امباتی رائیڈو کی دھواں دھار نصف سنچری (48 گیندوں میں 71 رن) نے جیت کی راہ آسان کر دی۔ ان کا ساتھ دیا فیف ڈوپلیسس نے جنھوں نے بغیر آؤٹ ہوئے 44 گیندوں میں 55 رن کی اننگ کھیلی۔

Published: undefined

امباتی رائیڈو 71 رن بنا کر چہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو ممبئی انڈینز کے لیے امیدیں کچھ روشن نظر آ رہی تھیں اور رویندر جڈیجہ کے 10 رن بنا کر آؤٹ ہونے سے سابق چمپئن ٹیم میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی تھی لیکن سیم کرن نے محض 6 گیندوں پر 18 رن بنا کر میچ کا رخ پوری طرح سے چنئی سپر کنگز کی طرف کر دیا۔ اس کے بعد ایک طرف مہندر سنگھ دھونی پچ پر کھڑے رہے اور دوسری طرف فیف ڈوپلیسس نے کچھ اچھے شاٹ لگا کر میچ چنئی کے نام کر دیا۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز کی طرف سے جسپریت بمراہ نے کافی مایوس کیا جنھوں نے 4 اوور میں 41 رن دے دیے اور محض ایک وکٹ حاصل کیا۔ پیٹنسن نے 4 اوور میں 27 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا جب کہ ٹرینٹ بولٹ کو 3.2 اوور میں 23 رن پر ایک وکٹ ملا۔ علاوہ ازیں کرونال پانڈیا اور چہر کے 4-4 اوور میں بالترتیب 37 اور 36 رن دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

اس سے قبل ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کے سامنے جیت کے لیے 163 رنوں کا نشانہ دیا تھا۔ حالانکہ جس طرح کی تیز شروعات کپتان روہت شرما (12 رن) اور کوئنٹن ڈی کوک (33 رن) نے ممبئی انڈینز کو دی تھی، اس سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ٹیم کا اسکور 190 کے آس پاس جائے گا، لیکن دونوں ہی اوپنر کے پانچویں اور چھٹے اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد رن ریٹ نیچے چلا گیا۔

Published: undefined

سوریہ کمار یادو (17 رن) نے کچھ بہترین شاٹ ضرور لگائے لیکن سوربھ تیواری نے 42 رن کی بہترین پاری کھیل کر ممبئی انڈینز کو اچھا سہارا دیا۔ پھر جب ممبئی انڈینز کی ٹیم بڑے اسکور کی طرف بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی، فیف ڈوپلیسس نے باؤنڈری لائن پر ان کا بہترین کیچ پکڑ کر چنئی سپر کنگز کی بڑی کامیابی دلائی۔ سوربھ تیواری کے بعد اچھے رنگ میں نظر آ رہے ہارڈک پانڈیا (14 رن) بھی ڈوپلیسس کے بہترین کیچ کی وجہ سے پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد صرف کیرن پولارڈ (18 رن) اور پیٹنسن (11 رن) ہی دوہرے ہندسہ تک پہنچ سکے۔

Published: undefined

چنئی سپر کنگز کی جانب سے سب سے پہلے تو پیوش چاؤلہ (4 اوور 21 رن 1 وکٹ) نے خطرناک نظر آ رہے روہت شرما کو جلدی آؤٹ کیا، اور پھر سیم کرن (4 اوور 28 رن 1 وکٹ) نے کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا۔ لنگی اینگیڈی نے سب سے زیادہ 3 وکٹ (4 اوور 38 رن) لیے۔ رویندر جڈیجہ کو 2 وکٹ (4 اوور 42 رن) حاصل ہوا اور دیپک چہر بھی 2 وکٹ (4 اوور 32 رن) لینے میں کامیاب ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined