تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل 2025 میں اتوار کو کھیلے گئے ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ میں ممبئی نے چنئی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر چنئی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ چنئی نے شیوم دوبے اور رویندرا جڈیجا کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی نے ہدف کا تعاقب 16ویں اوور میں ہی روہت شرما اور سوریہ کمار یادیو کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بنیاد پر کیا اور میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔
Published: undefined
177 رنز کے ہدف کے جواب میں ممبئی انڈینز کا آغاز شاندار رہا۔ روہت شرما اور ریان رکیلٹن زبردست فارم میں نظر آئے۔ دونوں کے درمیان 63 رنز کی شراکت ہوئی۔ ریچیلو کو 7ویں اوور میں جڈیجا نے آؤٹ کیا۔ لیکن اس کے بعد روہت شرما اور سوریہ کمار یادو کے درمیان شاندار پارٹنرشپ ہوئی۔ دونوں نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کی۔ دونوں نے طوفانی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ روہت شرما نے 45 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سوریا نے 30 گیندوں پر 68 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ سوریا نے 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ جس کی وجہ سے ممبئی نے چنئی کے 177 رنز کے ہدف کا تعاقب 16ویں اوور میں ہی آسانی سے کر لیا۔ ممبئی انڈینس کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ اب پوائنٹس ٹیبل میں ممبئی انڈینس 8 پوائنٹس کے ساتھ کے کے آرسے اوپر چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ جبکہ چنئی اب بھی آخری پوزیشن پر ہے۔
Published: undefined
پہلے بلے بازی کرنے اتری، چنئی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ راچن رویندرا اور شیخ رشید نے سست آغاز کیا۔ چوتھے اوور میں ہی راچن رویندر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد 17 سالہ آیوش مہاترے نے شاندار بلے بازی کی۔ مہاترے نے 32 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ تاہم وہ 7ویں اوور میں دیپک چاہر کا شکار بنے۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شیخ رشید بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ لیکن اس کے بعد شیوم دوبے اور رویندر جڈیجہ کے درمیان زبردست شراکت داری ہوئی۔ دوبے نے کچھ شاندار شاٹس کھیلے۔ دوبے نے 32 گیندوں میں 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی وکٹ 17ویں اوور میں گری۔ بمراہ نے انہیں آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دھونی سے اچھی اننگز کی امید تھی۔ لیکن دھونی 6 گیندوں میں صرف 4 رنز بنا سکے اور بمراہ نے انہیں اپنا شکار بنایا۔ لیکن دوسرے سرے پر کھڑے رویندر جڈیجہ نے شاندار ففٹی لگائی جس کی بنیاد پر سی ایس کےنے 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ممبئی کو 177 رنز کا ہدف دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined