آئی پی ایل

کنگز الیون پنجاب کے کپتان شکست سے مایوس، لیکن غلطیوں سے سبق لینے کے لیے پرعزم

اتوار کے روز سانس روکن دینے والے آئی پی ایل-13 کے انتہائی دلچسپ میچ میں دہلی نے پنجاب کو سپر اوور میں شکست دی۔ شکست کے بعد پنجاب ٹیم کے سبھی کھلاڑی کافی مایوس نظر آئے۔

لوکیش راہل، تصویر ٹوئٹر
لوکیش راہل، تصویر ٹوئٹر 

دبئی: دہلی کیپٹلز کے ہاتھوں آئی پی ایل 13 کے اپنے پہلے میچ میں سپر اوور کی شکست کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے میچ میں کچھ غلطیاں کیں، لیکن ٹورنامنٹ میں ٹیم کا یہ پہلا میچ تھا اور وہ اس سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھیں گے۔

Published: undefined

اتوار کے روز سانس رکنے والے آئی پی ایل-13 کے انتہائی دلچسپ میچ میں دہلی نے پنجاب کو سپر اوور میں شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی نے 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 157 رنز بنائے جبکہ پنجاب کی ٹیم بھی 20 اوور میں آٹھ وکٹوں پر 157 رنز بنانے میں کامیاب رہی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا گیا۔

Published: undefined

کپتان نے بلے باز مینک اگروال کی اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح انہوں نے ہمیں میچ کے اختتام تک پہنچایا وہ واقعی دلکش ہے۔ پنجاب کے لئے مینک نے عمدہ بیٹنگ کی اور 60 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ راہل نے کہا کہ اگر کسی نے 10 اوور کے بعد کہا ہوتا کہ میچ ایک سپر اوور میں جائے گا تو میں اس پر اتفاق کرتا۔ لیکن یہ ہمارا پہلا میچ تھا اور ہم نے اس سے سبق حاصل کیا۔ مینک اگروال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جس طرح سے اس نے میچ کو قریب کیا واقعی دلکش تھا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی کارکردگی سے ٹیم میں اعتماد بڑھا۔

Published: undefined

راہل نے کہا کہ جیسا کہ میں نے ٹاس کے دوران کہا تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہوگا۔ وکٹ دونوں ٹیموں کے لئے یکساں تھی اور ہم اس کے بارے میں شکایت نہیں کرسکتے۔ میں اسے نتائج کی پرواہ کیے بغیر بطور کپتان قبول کرتا ہوں۔ ہم نے جو کچھ سوچا اسے عمل میں لانے میں کچھ غلطیاں کیں۔ لیکن ہم 55 رن پر پانچ وکٹ کے باوجود مثبت رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined