آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ہم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہار کے بعد وراٹ کوہلی کا بیان

آر سی بی کی ٹیم دہلی کیپٹلز سے میچ ہار گئی لیکن پھر بھی وہ آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں پہلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابو ظہبی: وراٹ کوہلی کی سربراہی والی رائل چیلنجرز بنگلور اگرچہ پیر کے روز دہلی کیپٹلز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہار گئی، تاہم وہ آئی پی ایل 2020 کے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ ٹیم کے میچ ہار جانے کے باوجود کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے کوالیفائی کرنے کے لئے پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خیال رہے کہ بنگلور نے دہلی کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا جسے اس نے 19 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

میچ کے بعد آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا، "یہ ایک ملا جلا احساس ہے۔ آپ میدان میں آکر کوشش کرتے ہیں کہ نتائج آپ کے حق میں آئیں۔ غالباً 11 ویں اوور تک ٹیم انتظامیہ نے ہمیں 17.3 اوورز کے اعداد و شمار کے بارے میں بتا دیا تھا۔ میچ ہمارے لئے سازگار جا رہا تھا اور درمیانی اوورز ہم نے اس پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔"

کوہلی نے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے کے لئے عمدہ کرکٹ کھیلی ہے۔ ہمارے پاس فائنل سے قبل دو اور میچ ہیں۔"

Published: undefined

اس جیت کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے 14 میچوں میں 16 پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ وہیں، مسلسل چار شکستوں کے باوجود بنگلور کی ٹیم دہلی کو 17.3 اوورز تک جیت سے روک کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لئے کوالیفائی کر گئی۔ آر سی بی کے شائقین اور ٹیم پلے آف میں کوالیفائ کرنے پرجوش ہیں۔

Published: undefined

بنگلور نے کولکاتا کو رن ریٹ کے معاملہ میں شکست دی ہے، کے کے آر کے بھی 14 پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ میں وہ آر سی بی سے پیچھے ہے۔ پلے آف میں جگہ بنانے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ منگل کے روز حیدرآباد اور ممبئی کے مابین آخری لیگ میچ سے ہوگا۔ اگر حیدرآباد کی ٹیم جیت جاتی ہے تو وہ پلے آف میں جگہ بنائے گی جبکہ اس کی شکست پر نائٹ رائیڈرز ناک آؤٹ کھیلے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined