آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: متنازعہ بولنگ ایکشن میں سنیل نارئن کو ملی کلین چٹ

کے کے آر کے گیند باز سنیل نارئن کے خلاف مشتبہ بولنگ ایکش کی شکایت کی گئی تھی، لیکن اب اس معاملہ میں اسٹار کھلاڑی کو کلین چٹ مل گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو بڑی راحت ملی ہے۔ مشتبہ بولنگ ایکشن کے معاملے میں کے کے آر کے اسٹار اسپنر سنیل نارئن کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے سنیل نارئن کے مشتبہ بولنگ ایکشن کے خلاف شکایت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل کی بولنگ ایکشن کمیٹی نے سنیل نارئن کو کلین چٹ دے دی ہے۔ کلین چٹ ملنے کے بعد سنیل نارئن ایک بار پھر کے کے آر کے لئے کھیل سکتے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ ہفتے کنگز الیون پنجاب کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سنیل نارئن کے خلاف مشکوک بولنگ ایکشن کی شکایت ہوئی تھی۔ اگر سنیل نارئن کو کلین چٹ نہیں ملتی اور ان کے خلاف ایک اور شکایت آ جاتی تو ان کے اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے پر پابندی عائد کی جا سکتی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سنیل نارئن کا بولنگ ایکشن ہمیشہ تنازعات کا شکار رہا ہے۔ نارائن کے بولنگ ایکشن کے خلاف سب سے پہلی شکایت 2014 میں میں کی گئی تھی۔ 2014 چیمپئنز لیگ کے دوران نارائن کے باؤلنگ ایکشن کے خلاف دو بار شکایت کی گئی تھی اور وہ 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں نہیں کھیل پائے تھے۔

Published: undefined

آئی پی ایل کے دوران بھی نارئن کا باؤلنگ ایکشن تنازعات میں آیا تھا اور 2015 کے نومبر میں ان کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آئی سی سی نے نارئن کو اپریل 2016 میں دوبارہ بولنگ کرنے کی اجازت تو دے دی لیکن اس سال وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے پائے۔ مارچ 2018 میں پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے ہوئے بھی نارئن کے باؤلنگ ایکشن کی شکایات کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined