آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: راشد خان نے پھر کے ایل راہل پر بازی ماری

سابق کرکٹرز کا خیال ہے کہ اب جب ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے اور اگلے سیزن میں کھیلے جانے والے بہت سارے میچوں کے ساتھ کے ایل راہل نے بیٹھے بٹھائے عالمی گیند بازوں کو اپنی کمزوری بتا دی۔

کے ایل راہل، تصویر یو این آئی
کے ایل راہل، تصویر یو این آئی 

دبئی: کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل اور افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کے درمیان میدان میں کئی سالوں سے مقابلہ چل رہا ہے اور جب بھی کے ایل راہل اور راشد آئی پی ایل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتے ہیں تو اکثر مواقع پر راشد خان ہی اس میں کے ایل راہل پر کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ ہفتہ کے دوسرے میچ سے قبل کرکٹ کے شائقین اور کمنٹیٹرز کے درمیان یہی موضوع زیر بحث تھا کہ اس میچ میں کے ایل راہل کا لیجنڈری لیگ اسپنر سے کس طرح سامنا ہوگا، لیکن دن کے اختتام پر راشد خان نے ایک بار پھر راہل پر برتری ثابت کردی، لیکن جس وجہ سے کے ایل راہل بار بار راشد کے خلاف مقابلے میں شکار ہوتے ہیں اس پر کرکٹ ماہرین حیرت زدہ ہیں۔

Published: undefined

اور یہ اس وقت ہو رہا ہے جب کے ایل راہل جاری آئی پی ایل میں بیٹ کے ساتھ رنوں کی برسات کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں پانچ سو سے زیادہ رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔ اس کے باوجود کے ایل راہل راشد خان کا داؤ توڑ نہیں سکے جس نے راہل کو بار بار حیران کر دیا۔ کل کے میچ میں بھی وارنر نے جلد ہی راشد کو کے ایل راہل کے خلاف گیند بازی کی ذمہ داری دے دی اور ایک بار پھر راشد خان نے راہل کے خلاف گگلی ڈالنی شروع کر دیں۔

Published: undefined

کرکٹ پنڈتوں اور سابق کرکٹرز کا ماننا ہے کہ یہ بہت حیرت کی بات ہے کہ کے ایل راہل ہاتھ دیکھ کر راشد خان کی گگلی نہیں پڑھ پا رہے ہیں۔ حیرت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ کے ایل راہل وکٹ کیپنگ کرتے ہیں اور وکٹ کیپر کو گیند باز کا ہاتھ دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے کہ گیند گگلی ہے یا فلپر ہے یا کوئی اور ہتھیار ہے۔ ہفتے کے روز بھی راہل اسپنر بولر کی گگلی نہیں پڑھ سکے۔ کے ایل راہل ڈرائیو کھیلنے گئے اور بیٹ اور پیڈ کے درمیان اتنا بڑا فاصلہ چھوڑ دیا جو کہ گیند کو اندر جانے کے لئے ضرورت سے زیادہ گیپ تھا۔ گیند نے لیگ اسپن نہیں ہوئی اور گیند اندر کی طرف آتے ہوئے راہل کی گلیاں بکھیر گئی۔

Published: undefined

سابق کرکٹرز کا خیال ہے کہ اب جب ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے اور اگلے سیزن میں کھیلے جانے والے بہت سارے میچوں کے ساتھ کے ایل راہل نے بیٹھے بٹھائے عالمی گیند بازوں کو اپنی کمزوری بتا دی۔ کے ایل راہل کو جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا کیونکہ اگر راشد سامنے نہیں ہوتے ہیں تو کوئی دوسرا لیگ اسپنر اس کمزوری کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined