آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: شہباز احمد کے شاندار کیچ کے سوشل میڈیا پر چرچے

راجستھان کی اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر باؤنڈری لائن پر شہباز نے اسٹیو اسمتھ کا عمدہ کیچ لیا۔ شہباز کا یہ کیچ اتنا زبردست تھا کہ خود ٹیم کپتان وراٹ کوہلی کا رد عمل بھی دیکھنے کے لائق تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 33 ویں میچ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شہباز احمد نے راجستھان رائلز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے فیلڈنگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ راجستھان کی اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر باؤنڈری لائن پر شہباز نے اسٹیو اسمتھ کا عمدہ کیچ لیا۔ شہباز کا یہ کیچ اتنا زبردست تھا کہ خود ٹیم کپتان وراٹ کوہلی کا رد عمل بھی دیکھنے کے لائق تھا۔

Published: undefined

راجستھان کے کپتان اسٹیو اسمتھ آر سی بی کے خلاف زبردست فارم میں نظر آئے اور اننگز کے آخری اوور میں ان کی کوشش تھی کہ کچھ بڑے شاٹس لگائیں اور اپنی ٹیم کے لئے اہم رنز بنائیں۔ اگرچہ اسمتھ نے اس کے لئے زبردست کوشش کی لیکن شہباز احمد کی شاندار فیلڈنگ نے اسے ناکام کردیا۔ اسمتھ نے 36 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ اس اننگز میں اسمتھ نے چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

Published: undefined

واضخ رہے کہ آر سی بی نے میوات، ہریانہ کے نوجوان کھلاڑی کو شیوم دوبے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا ۔ شہباز بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس بولنگ کے ساتھ آخر میں تیز بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ شہباز احمد نے وجے ہزارے ٹرافی کی شروعات بنگال کے لئے سال 2018 میں کی تھی۔ شہباز کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بہترین آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے۔ شہباز نے باؤنڈری لائن پر شاندار انداز میں اسٹیو اسمتھ کو کیچ لیا۔ شہباز نے جس طرح اسے پکڑا اس سے ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ شہباز احمد کے ہاتھوں ہونے والا یہ کیچ اس ٹورنامنٹ کے بہترین کیچ میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ اس کیچ کو دیکھ کر نہ صرف بلے باز حیرت زدہ ہوئے بلکہ بولر بھی کیچ دیکھ کر اپنا ردعمل دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

Published: undefined

ڈومیسٹک کرکٹ میں شہباز نے رنجی ٹرافی کے 2019-20 سیزن میں بنگال کے لئے بھی گزشتہ سال کی بہترین بولنگ کے ساتھ ہیٹ ٹرک کی تھی جس کے بعد کافی ان کا کافی چرچا ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آر سی بی نے اسے گزشتہ سال آئی پی ایل نیلامی میں 20 لاکھ کی بنیادی قیمت میں خریدا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined