آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کولکاتا نے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے علی خان کی جگہ ٹم سیفرٹ کو کیا شامل

علی خان کو کولکاتا کی ٹیم نے آئی پی ایل-2020 سیزن کے لئے خریدا تھا لیکن علی ایک بھی لیگ میچ نہیں کھیل سکے اور آئی پی ایل میں پہلے امریکی کھلاڑی کی حیثیت سے ان کا کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے زخمی امریکی فاسٹ بولر علی خان کی جگہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کو آئی پی ایل کے بقیہ سیزن کے لئے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پٹھوں میں تناؤ کی وجہ سے علی خان کو آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا ہے۔ زخمی انگلش بولر ہیری گورنی کی جگہ امریکہ کے علی خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Published: undefined

کولکاتا کے چیف ایگزیکٹو وینکی میسور کے مطابق علی خان آہستہ آہستہ چوٹ سے صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ وقت کے ساتھ اپنی چوٹ سے صحت یاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ٹم سیفرٹ کی خدمات لی گئیں۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے علی خان کو کولکاتا کی ٹیم نے آئی پی ایل-2020 سیزن کے لئے خریدا تھا لیکن علی ایک بھی لیگ میچ نہیں کھیل سکے اور آئی پی ایل میں پہلے امریکی کھلاڑی کی حیثیت سے ان کا کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ علی خان اور ٹم سیفرٹ دونوں کیریبین پریمیر لیگ-2020 چمپئن ٹیم ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے لئے کھیل چکے ہیں۔ علی خان نے ٹورنامنٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیفرٹ نے 109.91 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 133 رنز بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined