آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: راجستھان کے لیے خوشخبری، بین اسٹوکس ٹیم سے جڑنے کے لیے تیار، ہوٹل پہنچے

ایسا اندازہ ہے کہ اسٹوکس 14 اکتوبر کو دہلی کیپٹلز کے خلاف ہونے والے مقابلے کا حصہ بنیں گے۔ اس سے پہلے وہ گیارہ اکتوبر کو سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف بھی میدان میں اتر سکتے ہیں۔

بین اسٹوکس، تصویر گیٹی ایمیج
بین اسٹوکس، تصویر گیٹی ایمیج 

دوبئی: انڈین پریمیر لیگ کی فرینچائزی ٹیم راجستھان رائلز کے لیے خوشخبری ہے۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی بین اسٹوکس یو اے ای میں ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں اور ٹیم سے جڑنے کے لیے تیار ہیں۔ راجستھان رائلز نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹوکس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں اور وہ چھ دن کے لازمی کوارنٹائن سے گزرنے کے بعد ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی اسٹوکس اپنے والد کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے کرائسٹ چرچ میں اپنے کنبہ کے ساتھ تھے۔ اس وجہ سے وہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ کچھ مہینے پہلے اسٹوکس کے والد کو برین کینسر کے بارے میں پتہ لگا تھا۔

آئی پی ایل کے کووڈ-19پروٹوکول کے مطابق اسٹوکس کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچنے کے بعد چھ دن کے کوارنٹائن سے گزرنا ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ اسٹوکس 14 اکتوبر کو دہلی کیپٹلز کے خلاف ہونے والے مقابلے کا حصہ بنیں گے۔ اس سے پہلے وہ گیارہ اکتوبر کو سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف بھی میدان میں اتر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined