آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: دہلی پلے آف اور حیدرآباد کے لئے ہوگی آر پار کی جنگ

وارنر کو ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری لانی ہوگی گی ورنہ ان کا بستر باندھنے میں وقت نہیں لگے گا، جنکہ پلے آف میں جانے کے لئے دہلی کو اپنے باقی تین میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دبئی: مسلسل دو ہار کا سامنا کرنے والی دہلی کیپٹلز منگل کے روز پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کے ارادے سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اترے گی، جبکہ حیدرآباد کے لئے یہ آر پار کی جنگ ہوگی دہلی گیارہ میچوں میں سات جیت اور چار شکست کے بعد چودہ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ حیدرآباد گیارہ میچوں میں چار جیت، سات شکست کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے حیدرآباد کو یہ میچ جیتنا ہوگا ورنہ ان کا کھیل ختم ہوجائے گا۔

Published: undefined

دہلی اپنے آخری دو میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے 59 رنز اور کنگز الیون پنجاب سے پانچ وکٹوں سے ہار چکی ہے۔ دہلی کی آخری کامیابی شارجہ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف پانچ وکٹوں سے ہوئی تھی۔ پلے آف میں جانے کے لئے دہلی کو اپنے باقی تین میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ دہلی کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا نے بھی کہا ہے کہ ٹیم کو پچھلی شکست کی وجہ سے کچھ پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ کولکتہ کے 194 کے اسکور کے جواب میں دہلی کی ٹیم 135 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ دہلی اوپنر شکھر دھون کی امیدوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جو پچھلے میچ میں چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اس نے پچھلے دو میچوں میں دو ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔ دہلی کو اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تب ہی وہ حیدرآباد کے خلاف جیت کی توقع کرسکیں گے۔

Published: undefined

ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت حیدرآباد کی ٹیم کو اپنے آخری میچ میں پنجاب کے خلاف جیتنے کا سنہری موقع ملا تھا لیکن اس ٹیم کو 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پنجاب کو 126 رنز تک محدود رکھنے کے بعد حیدرآباد 114 رنز ہی بناسکا۔ حیدرآباد نے اپنی آخری سات وکٹیں محض 14 رنز کا اضافہ کرکے کھو دیں۔ وارنر کو اپنی ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے سخت محنت کرنی پڑے گی ورنہ اس کا بستر باندھنے میں وقت نہیں لگے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل