آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: حیدرآباد سے ہار کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہاں ہو گئی چوک!

شکست کے بعد اسمتھ نے کہا، "ہمارا آغاز بہت اچھا تھا۔ جوفرا آرچر نے شروع میں ہی ہمیں دو بڑی وکٹیں دلا دیں، لیکن اس کے بعد ہم ان پر حاوی نہیں ہو سکے‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 40 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے راجستھان رائلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ منیش پانڈے اور وجئے شنکر حیدرآباد کی اس فتح کے ہیرو رہے۔ پانڈے نے 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 83 اور شنکر نے 51 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 52 رنز بنائے۔ ان دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 140 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی کی۔

Published: undefined

راجستھان رائلز نے اس میچ میں پہلے کھیلنے کے بعد 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔ جواب میں سن رائزرس حیدرآباد نے صرف 16 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں پہلے ہی آسانی سے ہدف کا تعاقب کر لیا۔ راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ حیدرآباد کے خلاف اس شکست سے مایوس نظر آئے۔

Published: undefined

شکست کے بعد اسمتھ نے کہا، "ہمارا آغاز بہت اچھا تھا۔ جوفرا آرچر نے شروع میں ہی ہمیں دو بڑی وکٹیں دلا دیں، لیکن اس کے بعد ہم ان پر حاوی نہیں ہو سکے۔ منیش پانڈے اور وجئے شنکر کی طرح کی بیٹنگ کی اس سے میچ ہم سے دور ہوتا چلا گیا۔ شروع میں ہی ہمیں آرچر سے تیسرا اوور بھی کرا لینا چاہئے تھا۔ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں نے بھی مجھ سے اس کے لئے بات کی تھی، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ شاید یہاں مجھ سے چوک ہو گئی۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ اس شکست کے بعد راجستھان رائلز کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی ختم ہو چکی ہیں۔ پوائنٹ ٹیبل میں وہ اب آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔ جبکہ اس فتح کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined