آئی پی ایل

دھونی میچ ساڑھے سات بجے شروع ہونے پر ناراض

دھونی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی اننگز شروع کی تو پچ بلے بازی کے لئے کافی مشکل تھی لیکن پچ پر ایک بار اوس پڑگئی تو وانکھیڑے کی وکٹ بلے بازی کے لئے جیسے جنت ہوگئی۔

مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس
مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہندوستان میں آئی پی ایل میچ شروع کرنے کے ساڑھے سات کے وقت سے کافی ناراض ہیں اور اس کے پیچھے وہ وجہ بتاتے ہیں کہ جب آپ آٹھ بجے میچ شروع کرتے ہیں تب تک تو اوس پڑچکی ہوتی ہے۔ دھونی کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 منٹ کی بالکل خشک حالت سارا فرق پیدا کر دیتی ہے۔

Published: undefined

دھونی میزبان براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے اپنی ٹیم کی دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں سات وکٹ کی شکست کے بعد بات کر رہے تھے۔ دھونی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی اننگز شروع کی تو پچ بلے بازی کے لئے کافی مشکل تھی لیکن پچ پر ایک بار اوس پڑگئی تو وانکھیڑے کی وکٹ بلے بازی کے لئے جیسے جنت ہوگئی۔

Published: undefined

چنئی کپتان نے کہا، کہ "آپ کو آگے کی طرف دیکھنا ہوگا۔" آپ کو پہلے کھیلتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی، جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہو تو، آپ اضافی 10-15 رنز چاہیں گے جو آپ عام طور پر آٹھ بجے شروع ہونے والے میچوں میں حاصل کرتے ہیں، لیکن اب ساڑھے سات بجے کا مطلب ہے کہ آپ آدھے گھنٹے پہلے شروع کرتے ہیں تو میدان اور پچ پر بہت کم اوس ہوتی ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ پہلی اننگز میں گیند اتنی آسانی سے بلے پر نہیں آئے گی، جتنا دوسری اننگز میں آئے گی۔ لہذا آپ کو 20-15 رن ایکسٹرا بنانے ہوں گے اور ساتھ ہی میچ پر بڑا اثر چھوڑنے کے لئے کچھ وکٹیں بھی حاصل کرنے ہوں گی۔

Published: undefined

دھونی نے میچ کے بعد کہا، "اوس کی حقیقت کچھ ایسی ہی تھی جو ابتدا ہی سے ہمارے ذہن میں تھی۔ اسی وجہ سے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانا چاہتے تھے۔" وکٹ کو دیکھیں تو ہمارے بلے بازوں نے ٹیم کو 188 تک پہنچا کر عمدہ کام کیا۔ لیکن اوس پڑنے کے بعد، دہلی کے بلے بازوں کا کام آسان ہوگیا۔ ''

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined