عالمی خبریں

روس کے ساتھ سمجھوتہ پر ریفرنڈم کرائیں گے زیلینسکی، عوام کی حمایت ملی تو کسی بھی شرط کے لیے تیار

زیلینسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے سبھی مذاکرہ گروپوں کو سمجھایا ہے، جب آپ ان سبھی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، اور وہ تاریخی ہو سکتے ہیں تو ہمیں کہیں نہیں جانا، ہم ایک ریفرنڈم کریں گے۔

ولودمیر زیلینسکی، تصویر آئی اے این ایس
ولودمیر زیلینسکی، تصویر آئی اے این ایس 

یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ امن مذاکرہ سے متعلق سمجھوتہ معاملے پر یوکرین میں ایک ریفرنڈم کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کیف کے سمجھوتے کو یوکرین میں ایک ملک گیر ریفرنڈم کے لیے رکھا جائے گا اور اگر اس میں ملک کے لوگوں کی حمایت ملی تو وہ کسی بھی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’یوکرین فارم‘ کے مطابق زیلینسکی نے یوکرین کے براڈکاسٹر سسپلنے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’میں نے سبھی مذاکرہ گروپوں کو سمجھایا ہے، جب آپ ان سبھی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، اور وہ تاریخی ہو سکتے ہیں تو ہمیں کہیں نہیں جانا، ہم ایک ریفرنڈم کریں گے۔‘‘ نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر یوکرین کے لوگوں کی حمایت ملتی ہے تو وہ کسی بھی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔ ایک طرح سے زیلینسکی نے صاف کر دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ سمجھوتے کی شرطوں پر بغیر یوکرین کے لوگوں کی حمایت کے وہ آگے نہیں بڑھیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے نمائندہ وفود کے درمیان چوتھے دور کا مذاکرہ 14 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعہ سے شروع ہوا تھا۔ اس درمیان یوکرین کے صدر کے صلاح کار میخائیلو پوڈولیک نے 18 مارچ کو کہا کہ جنگ بندی، فوجیوں کی واپسی اور خصوصی ذرائع کے ساتھ سخت سیکورٹی گارنٹی روس کے ساتھ امن مذاکرہ میں یوکرین کے اہم مطالبات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined