
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کو انسانی امداد بھیجنے پر پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایرانی عوام کی مدد کرنا اور حکومت کو مالی وسائل سے محروم کرنا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق برائن ہُک نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ نیا انسانی ہمدردی میکانزم حکومتوں، کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کو ایرانی عوام کی نیابت میں جائز تجارت کو آسان بنائےگا۔ یہ پروگرام ایرانی رجیم کو وسائل کے استحصال سے محروم کرے گا۔
Published: undefined
جمعہ کے روز امریکی محکمہ خزانہ اور دیگر محکموں کی طرف سے جاری ایک باین میں کہا گیا تھا کہ ایران کو ادویات اور خوراک پرعاید کردہ پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ انسانی تجارت میں بے مثال شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا انسان دوست طریقہ کار وضع کیاجائے گا۔ تاکہ ایرانی رجیم کوعالمی سطح سے حاصل ہونے والے وسائل کو بیلسٹک میزائل تیار کرنے، دہشت گردی کی مدد یا دیگر بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کےلیے مالی وسائل سے محروک رکھا جاسکے
وائس آف امریکا کی فارسی سروس کے مطابق ایران میں اس نئے انسان دوست چینل کا اعلان خوش آئند ہے اور ہم یہ سننے کے منتظر ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے کیونکہ یہ ضروری ہے کہ بنیادی ضرورت کا سامان ایران پہنچے۔
Published: undefined
برطانیہ نے فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کرایران کے ساتھ جنوری میں "انسٹییکس" کے نام سے ایک معاہدہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران کو بنیادی انسانی ضرورت کا سامان اور محدود پیمانے پر تجارت کاموقع فراہم کیا جا سکے۔ اس کے نتیجے میں ایران کا سنہ 2015ء میں طے پایا جوہری معاہدہ قائم رہ سکے گا۔
Published: undefined
لیکن ٹرمپ انتظامیہ جس نے مئی 2018ء میں ایرانی معاہدے سے دستبرداری اختیار کی تھی نے تہران پر سخت پابندیاں عاید کردی ہیں۔ اس نے یورپی یونین کے ممالک کو امریکی پابندیوں کے خلاف کام کرنے پر متنبہ کیا جس کے نتیجے میں کئی کمپنیوں نے پابندیوں کے خوف سے ایران کے ساتھ کام کرنے سے گریز کی پالیسی اپنائی۔
Published: undefined
امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ نیا انسانی ہمدردی میکانزم بین الاقوامی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ جائز انسانی تجارت میں شامل ہونے میں مدد فراہم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ پابندیوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined