عالمی خبریں

عراق کے کئی شہروں میں پھیل گئے پُر تشدد مظاہرے،ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی

بدعنوانی ، بے روزگاری کی شرح میں اضافے اور شہری خدمات کے پست معیار کے خلاف پورے عراق میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

عراق کے دارالحکومت بغداد کے بعد احتجاجی مظاہرے دوسرے شہروں تک پھیل گئے ہیں۔سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس افسر سمیت مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے اور مزید ایک سو پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

بغداد میں منگل کو اربابِ اقتدار واختیار کی بدعنوانیوں ، بے روزگاری کی شرح میں اضافے اور شہری خدمات کے پست معیار کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے۔بدھ کو دوسرے روز بغداد کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی ہزاروں عراقیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔

Published: undefined

شہر میں مظاہرے میں شریک ایک عراقی کا کہنا تھا کہ ’’ ہم تبدیلی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔ہم عراقی حکومت کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔‘‘ عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’’بغداد کے علاقے ظفرانیہ میں ایک احتجاجی نے ایک مسافر گاڑی پر پٹرول سے بھری بوتل پھینک دی تھی جس سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔‘‘

Published: undefined

مظاہرین نے بغداد کے قلعہ نما گرین زون کی جانب جانے والے ایک پُل کو عبور کرنے کی کوشش کی ہے۔اس دوران میں پولیس نے ان پر گولیاں چلائی ہیں۔گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر ، سرکاری عمارتیں اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔سکیورٹی فورسز نے گرین زون کی جانب جانے والی شاہراہوں کو بند کررکھا تھا۔جنوبی شہر ناصریہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولی چلا دی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک احتجاجی اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔

Published: undefined

بغداد میں پولیس اور فوج نے آج بھی مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی ہے اور انھیں منتشر کرنے کے لیےآنسو گیس کے گولے پھینکے ہیں۔ ناصریہ کے علاوہ دوسرے جنوبی شہروں میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور روزگار اور بنیادی خدمات کی عدم دستیابی سے نالاں شہری اب ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ناصریہ میں مظاہرین نے بلدیہ کی عمارت کے نزدیک آگ لگا دی۔ الکوت میں سیکڑوں افراد نے بلدیہ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور ہلہ اور دیوانیہ میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں۔ نجف اشرف میں مظاہرین کی تعداد دوسرے شہروں کے مقابلے میں کم رہی ہے۔

Published: undefined

تیل کی دولت سے مالامال جنوبی شہر بصرہ میں ہزاروں افراد نے صوبائی انتظامیہ کی عمارت کے سامنے اکٹھے ہوکر احتجاج کیا ہے لیکن ان کی ریلی پُرامن تھی۔سماوا میں بھی پُرامن مظاہرے ہوئے ہیں۔شمالی شہروں کرکوک ، تکریت اور مشرقی صوبہ دیالا سے بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں لیکن ان میں شرکاء کی تعداد کم رہی ہے۔

Published: undefined

ہنگامی اجلاس

Published: undefined

دریں اثناء وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ہے۔اس کے بعد جاری کردہ بیان میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور احتجاج کے حق اور اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کا عزم کیا گیا ہے۔کونسل نے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔اس نے شہریوں ، سرکاری اور نجی املاک کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تاہم بیان میں بدھ کے احتجاجی مظاہروں کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے گذشتہ روز کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد گریجوایٹ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا لولی پاپ دیا تھا۔انھوں نے وزارتِ تیل اور دوسرے سرکاری اداروں میں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں کو ٹھیکا دیتے وقت ملازمتوں میں مقامی ورکروں کے لیے پچاس فی صد کوٹا مختص کیا جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عراق کے جنوبی شہروں میں گذشتہ سال کے اوائل میں بھی بے روزگاری ، ارباب اقتدار کی بدعنوانیوں ، بجلی کی کئی کئی گھنٹے تک بندش اور شہری خدمات کے پست معیار کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ بصرہ اور دوسرے شہروں میں اس احتجاجی تحریک کے دوران میں بھی سکیورٹی فورسز نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تھا اور ان کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined