عالمی خبریں

اسرائیل کے بچاؤ میں پھر آیا امریکہ ، اسرائیل،فلسطین کشیدگی سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ویٹو کیا

امریکہ کو اس بات پر یقین ہے کہ رکن ممالک اجلاس کے بعد اسرائیل جارحیت کی مذمت کرسکتے ہیں اس لئے اس نے یہ اجلاس بلاک کیا ہے۔

فائل تصویر
فائل تصویر آئی اے این ایس

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع سے متعلق اجلاس کو بلاک یعنی ویٹو کردیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے اس اجلاس میں فلسطینی علاقوں میں تشدد اور کشیدگی کے خاتمے سے متعلق سلامتی کونسل کے ایک مجوزہ بیان پر غور کیا جانا تھا۔

Published: undefined

امریکا نے اس سے پہلے سلامتی کونسل کے فلسطینی علاقوں کی صورت حال سے متعلق مجوزہ بیان پر بھی اعتراض کیا تھا۔تُونس ، ناروے اور چین نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کرنےکے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

چین مئی میں سلامتی کونسل کا صدر ملک ہے۔اس نے جمعرات کو رات گئے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا لیکن اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔ امریکا کی حکمت عملی سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ سلامتی کونسل کے اس طرح کے اجلاس سے تشدد کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا سلامتی کونسل کو کوئی بیان جاری کرنے سے روک دے گا کیونکہ وہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ رکن ممالک اجلاس کے بعد اسرائیل کی مذمت میں کوئی بیان جاری کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

امریکی حکام خود بھی اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کے علاوہ خطے کے دوسرے لیڈروں سے بھی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔امریکا کا خیال ہے کہ ایک ایسے بیان کا اجرا جس سے تشدد کے خاتمے میں کوئی مدد نہ ملے تو وہ محض وقت کا ضیاع ہوگا۔

Published: undefined

دریں اثناء امریکا کے خصوصی ایلچی برائے اسرائیلی اور فلسطینی امور ہادی عمرو خطے کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے بات چیت کرنے والے تھے۔

Published: undefined

قبل ازیں بدھ کو صدر جو بائیڈن ، وزیرخارجہ انٹونی بلینکن اور وزیردفاع لائیڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلی وان نے اپنے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں سے بات چیت کی تھی۔صدر بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط بھیجا ہے اور ٹونی بلینکن نے بھی صدر عباس سے فون پر بات چیت کی ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ )

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined