عالمی خبریں

تحفے میں ملے قطر کے ’ایئر فورس ون‘ میں پرواز کریں گے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کو قطر سے تحفے میں ملے مہنگے ترین طیارے کے حوالے سے امریکہ میں تنازع بھی ہوا ہے۔ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کسی غیر ملک سے اتنا مہنگا تحفہ قبول کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نئے ایئر فورس ون طیارے کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ یہ طیارہ پہلے قطر کے شاہی خاندان کے پاس تھا۔ یہ بوئنگ 747-8 جیٹ ہے جس کو اب امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق یہ نیا طیارہ موجودہ ایئر فورس ون سے کافی بڑا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ماہ ترکیہ کی راجدھانی انقرہ میں ہونے والی ناٹو سمٹ میں اسی طیارے سے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بتایا کہ مستقبل میں چین کے ممکنہ دورے کے لیے بھی اس طیارے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ فرانس میں ہوئی جی-7 کانفرنس سے ان کی واپسی موجودہ ایئرفورس ون کا آخری مقررہ سفر تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 جولائی کو امریکہ کے جشن یوم آزادی کے دوران نیا ایئرفورس ون  طیارہ خصوصی پرواز کرتے ہوئے دکھائی دے گا۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق قطر سے ملنے والا یہ طیارہ عارضی طور پر صدر کے طیارے کا کردار ادا کرے گا۔ اسے برج ایئر کرافٹ کہا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک بوئنگ کمپنی امریکی صدر کے لیے نیا طیارہ تیار نہیں کردیتی، تب تک اسی طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔ بوئنگ کا نیا طیارہ 2028 تک ملنے کی امید ہے۔

Published: undefined

نئے طیارے کا نیچے کا حصہ گہرے نیلے رنگ کا ہے اور اس کے اوپر لال رنگ کی پٹی بنائی گئی ہے۔ طیارے کے پچھلے حصے پر بڑا امریکی پرچم اور صدرکی مہر بھی لگی ہوئی ہے۔ ہوائی جہاز کا دورہ کرنے والے صحافیوں نے بتایا کہ یہ کسی ہوائی جہاز سے زیادہ ایک عالیشان گھر جیسے لگتا ہے۔ اس کے اندر ہلکے بھورے رنگ کی دیواریں، چمکدار سجاوٹ، سلور فنشز اور لکڑی کی مضبوط میزیں ہیں۔ سیٹ بیلٹ پر صدر کی مہر لگی ہوئی ہے۔

Published: undefined

ہوائی جہاز میں کشادہ لاؤنجز، آرام دہ صوفے، میٹنگ اور کانفرنس کے لیے سے مخصوص ایریاز بنائے گئے ہیں۔ سیٹوں کو مکمل طور پر بستر میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ صحافیوں کے لیے بنایا گیا پریس ایریا پرانے ایئر فورس کے مقابلے 2 سے 3 گنا وسیع ہے۔

Published: undefined

قطر سے تحفے میں ملے اس مہنگے طیارے کے حوالے سے امریکہ میں تنازع بھی ہوا ہے۔ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کسی غیر ملک سے اتنا مہنگا تحفہ قبول کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ امریکی فضائیہ نے بتایا کہ طیارے میں ضروری حفاظتی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے دی گئی معلومات کے مطابق ان تبدیلیوں پر 400 ملین (تقریباً 3.8 لاکھ کروڑ روپے) کا خرچ آیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined