عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کینیڈین اشتہار پر برہم، ٹیرف پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ وہ کینیڈا کے ساتھ جاری تمام تجارتی مذاکرات کو ختم کر رہے ہیں، کیونکہ وہاں کے ٹی وی اشتہار میں امریکی ٹیرف پر تنقید کی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images</p></div>

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images

 
Chip Somodevilla

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو دیر رات گئے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ وہ کینیڈا کے ساتھ جاری تمام تجارتی مذاکرات کو ختم کر رہے ہیں، کیونکہ وہاں کے ایک ٹی وی اشتہار میں امریکی محصولات (ٹیرف) پر تنقید کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ اپنی دوسری مدت کار کے آغاز سے ہی کئی ممالک سے تجارتی معاہدوں پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ تاہم ان کی ٹیرف وار کی پالیسی کے سبب کئی ممالک کے لیے کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ کئی ممالک پر اعلیٰ محصولات عائد کر کے دباؤ بنانے کی حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔ اس کے سبب کئی ممالک امریکہ کی شرائط پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا، صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تمام مذاکرات کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں نشر ہو رہا ٹی وی اشتہار امریکہ کی ٹیرف پالیسی کے خلاف ہے۔ انہوں نے ان اسے کو گھناؤنا اور گمراہ کن قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ ان کے ذریعے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یہ اشتہار کینیڈا کی ریاست اونٹاریو سے جاری کیا گیا ہے، جس میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے پرانے ریڈیو خطاب کی کلپ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کلپ میں ریگن کو ٹیرف پر تنقید کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اشتہار کا مقصد یہ ہے کہ امریکی ٹیرف پالیسی سے کینیڈین معیشت بالخصوص آٹوموبائل سیکٹر کو ہو رہے نقصان کو ظاہر کیا جائے۔

اس اشتہار سے ٹرمپ اس قدر ناراض ہوئے کہ انہوں نے اسے امریکہ کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کینیڈا کے ساتھ جاری تمام مذاکرات کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined