عالمی خبریں

امریکہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شمولیت 'مہلک غلطی' ہوگی: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی ایک مہلک غلطی ہوگی جو خطے کے ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں دھکیل دے گی

اسرائيلی وزير اعظم بینجمن نیتن یاہو / فائل تصویر
اسرائيلی وزير اعظم بینجمن نیتن یاہو / فائل تصویر 

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی ایک مہلک غلطی ہوگی جو خطے کے ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں دھکیل دے گی۔

Published: undefined

نیتن یاہو کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم یاہو نے کہا کہ اگر ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر آسانی سے پیچھے ہٹتے ہیں تو مشرق وسطی کے آس پاس کے بہت سے دوسرے ممالک جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے دوڑ پڑیں گے۔ ایسا ہوا تو یہ ایک ڈراؤنا خواب بن سکتا ہے جو ایک مہلک غلطی ہوگی۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہونا چاہیئے۔

Published: undefined

انہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف چلائی جانے والی زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کو پورے خطے میں جارحیت اور دہشت گردی کی مہم کو جاری رکھنے سے روکنے اور تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے پابندیوں کی مہم جاری رکھی جانی چاہیے۔

Published: undefined

امریکی وزیر خزانہ نے اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایرانی حکومت پر پابندیاں عائد کرنے اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2018 کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2015 کے جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے تہران کے خلاف ہر سطح پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined