عالمی خبریں

امریکی ایوان نے سنکیانگ سے چین کی درآمدات پر پابندی کے بل کو دی منظوری

ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کو 428-1 ووٹوں سے منظور کیا تھا جبکہ سینیٹ نے اسے گزشتہ جولائی میں صوتی ووٹ سے منظور کیا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون کے حتمی ورژن کو منظور کر لیا ہے۔ اس بل میں چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں جبری مشقت سے بنی اشیاء کی درآمد ات پر پابندی عائد کرنے کا التزام ہے۔ ایوان نمائندگان نے منگل کی شب صوتی ووٹ کے ذریعے بل کو منظور کیا۔ اب یہ بل بحث کے لیے سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کو 428-1 ووٹوں سے منظور کیا تھا جبکہ سینیٹ نے اسے گزشتہ جولائی میں صوتی ووٹ سے منظور کیا تھا۔ اس ہفتے دونوں ایوانوں نے بل کے حتمی ورژن پر اتفاق کیا۔ یہ قانون ’’سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے سے براہ راست اشیا اور اس کے مواد کی درآمدات اور تجارت پر پابندی لگاتا ہے، جو ایغور، قازق، کرغیز، تبتی، یا چین میں دیگر ستائے جانے والے گروہوں کے ارکان کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس کے علاوہ اراکین نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ مسلم اقلیتوں پر ظلم کرنے اور غیرضروری مزدوری کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے ذمہ دار اہلکاروں پر بھی پابندیاں عائد کر نے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined