عالمی خبریں

کورونا وائرس کےایک دن میں 50 ہزار نئے مریض،ہندوستان میں 88 نئے مریض

امریکہ اور اٹلی میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے ۔ برطانیہ میں پہلی بار ایک دن میں سو سے زیادہ اور فرانس میں پہلی بار تین سو زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد رکنے کانام ہی نہیں لے رہی اور بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کے باوجود صورت حال میں بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں پہلی بار نئے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ مسلسل تیسرے دن دو ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ادھر ہندوستان میں کل ایک دن میں سب سے زیادہ 88 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

امریکہ میں مریضوں کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی ہے۔امریکہ اور اٹلی میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے ۔ برطانیہ میں پہلی بار ایک دن میں سو سے زیادہ اور فرانس میں پہلی بار تین سو زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

Published: undefined

جان پاکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں 712 افراد ہلاک ہوئے اور 6203 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 8 ہزار اور مجموعی کیسز 80 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

اسپین میں آج 498 افراد ہلاک ہوئے اور 6682 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 4145 اور مجموعی کیسز 56 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ فرانس میں 365 افراد ہلاک ہوئے اور 3922 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 1696 اور مجموعی کیسز 29155 ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

امریکہ میں جمعرات کی سہہ پہر تک 136 افراد ہلاک ہو چکے تھے اور 12646 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ کل ہلاکتیں 1163 اور مجموعی کیسز 80857 ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 115 افراد ہلاک ہوئے اور 2129 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 578 اور مجموعی کیسز 11658 ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں 33 افراد ہلاک ہوئے اور 6323 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کل ہلاکتیں 239 اور مجموعی کیسز 43646 ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined