عالمی خبریں

ٹوئٹر پیڈ بلو سروس نے 3 ماہ میں محض 11 ملین ڈالر کی کمائی کی، کیا ایلن مسک کا خواب چکناچور ہو جائے گا!

ٹوئٹر بلو پیڈ سروس نے اب تک محض 11 ملین ڈالر کی موبائل رکنیت حاصل کی ہے، اس سلسلے میں ٹیک کرنچ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بلو سروس‘ کا ٹیک-اَپ بہت کم رہا ہے۔

ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس 

ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے ٹوئٹر پیڈ بلو سروس بہت امیدوں اور خواہشات کے ساتھ شروع کی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ سبھی ٹوئٹر صارفین ’بلو بیج‘ کے لیے پیمنٹ کریں تاکہ کمپنی کو اس کا فائدہ مل سکے۔ حالانکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تین ماہ قبل شروع ہوئی ٹوئٹر بلو پیڈ سروس نے اب تک محض 11 ملین ڈالر کی موبائل رکنیت حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں ٹیک کرنچ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بلو سروس‘ کا ٹیک-اَپ بہت کم رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل ٹیک کرنچ نے ایپ انٹلیجنس فرم سنسر ٹاور کے ڈاٹا کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’11 ملین ڈالر ایک چھوٹا نمبر ہے، ہمیں تنبیہ دینی چاہیے کہ یہ اندازہ کے مطابق ویب-بیسڈ رکنیت کو کور نہیں کرتا ہے۔ اعداد و شمار ان 20 بازاروں کا احاطہ کرتے ہیں جہاں بلو سروس کو اس ہفتہ سے پہلے لانچ کیا گیا تھا۔‘‘

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق سنسر ٹاور ڈاٹا ٹوئٹر کی شکل میں موبائل ایپ سے اِن-ایپ خریداری پر مبنی تھا۔ ٹوئٹر نے جب اپنی بلو سروس ویریفکیشن کے ساتھ عالمی سطح پر دستیاب کرا دی ہے، اور یکم اپریل کو لیگیسی چیک مارک غائب ہو جائیں گے، تو اس قدم سے ٹوئٹر کو مستقبل میں مزید ڈالر کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مائیکرو-بلاگنگ پلیٹ فارم نے اپنے روزانہ اور ماہانہ سرگرم صارفین کی جانکاری شیئر کرنا بھی بند کر دی ہے۔ اس نے گزشتہ بار 238 ملین مونیٹائز کے اہل ڈیلی ایکٹیو صارف کی خبر دی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ٹوئٹر یا مسک نے ابھی تک بلو سروس کے ڈاٹا پر رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر یکم اپریل سے نجی صارفین اور تنظیموں دونوں کے لیے سبھی لیگیسی بلو ویریفائیڈ چیک مارک ہٹا دے گا۔ ہندوستان میں ٹوئٹر بلو کی قیمت انفرادی صارفین کے لیے سالانہ 9400 روپے (یا 900 روپے ماہانہ) ہوگی۔ ٹوئٹر بلو اب عالمی سطح پر دستیاب ہے اور اگر صارفین ویب براؤزر کے ذریعہ سے سائن اَپ کرتے ہیں تو وہ 7 ڈالر ماہانہ کے لیے بلو ویریفائیڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان