عالمی خبریں

ادلب پر حملے سے پیدا ہوگا انسانی اور سیکورٹی بحران: ترکی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے منگل کو کہا کہ شام کی بشار الاسد حکومت کے ادلب پر حملہ کرنے سے ترکی اور یوروپ کے لئے انسانی اور سیکورٹی بحران پیدا ہو گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

امریکی اخبار’ وال اسٹریٹ جرنل‘ میں اردگان نے بین الاقوامی برادری سے ادلب کے معاملے پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادلب شام میں باغیوں کی آخری پناہ گا ہے۔ اردگان نے متنبہ بھی کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اگر ادلب پر قدم نہیں اٹھاتا تو پوری دنیا کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

Published: undefined

اردگان نے گزشتہ ہفتہ ہی ایران کے دارالحکومت تہران میں روس اور ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ادلب میں انسانی بحران کو روکنے کی ذمہ داری روس اور ایران کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined