عالمی خبریں

ترکی نے کرد دہشت گردوں کی میزبانی پر فرانسیسی سفیر کو کیا طلب

ذرائع نے بتایا کہ ترکی کو امید ہے کہ فرانسیسی حکام ان گروپوں کو بین الاقوامی قانونی حیثیت فراہم کرنے کی کوششوں کو کریڈٹ نہیں دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ترک وزیر خارجہ / Getty Images</p></div>

ترک وزیر خارجہ / Getty Images

 

انقرہ: ترکی کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے دو شامی کرد دہشت گرد گروپوں کے ارکان کی میزبانی کرنے پر فرانس کی سینیٹ کی مذمت کی۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے انادولو ایجنسی نے کہا کہ وزارت کے حکام نے ترکی میں فرانس کے سفیر ہیروے میگرو کو بتایا کہ انقرہ شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) اور خواتین کے تحفظ کے یونٹس (وائی پی جے) کے ارکان کی فرانسیسی سینیٹ کی میزبانی اور ان کی عزت افزائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ترکی کو امید ہے کہ فرانسیسی حکام ان گروپوں کو بین الاقوامی قانونی حیثیت فراہم کرنے کی کوششوں کو کریڈٹ نہیں دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ترکی نے فرانسیسی حکام سے اپنی سرحدوں اور ترک عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شام کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حمایت اور اتحاد کے جذبہ کے مطابق یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

Published: undefined

ترکی وائی پی جی کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی شامی شاخ تصور کرتا ہے۔ ترکی، امریکہ اور یورپی یونین کے ذریعہ ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج پی کے کے نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined