عالمی خبریں

البغدادی کی موت سے متعلق ٹرمپ نے بولا جھوٹ؟ تازہ رپورٹ میں انکشاف، ہنگامہ برپا

نیو یارک ٹائمز کے مطابق نام نہ بتانے کی شرط پر امریکی فوج کے افسران نے کہا ہے کہ انھیں اس آپریشن کی پوری جانکاری شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گزشتہ دنوں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے خونخوار دہشت گرد اور آئی ایس آئی ایس سرغنہ ابوبکر البغدادی کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ البغدادی کتے کی طرح مارا گیا اور اب دنیا محفوظ ہے۔ لیکن ایک تازہ رپورٹ کے مطابق البغدادی کی موت کے معاملے پر امریکی صدر نے جھوٹا بیان دیا۔ اس رپورٹ کے بعد ٹرمپ کے بیان پر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔

Published: 02 Nov 2019, 3:55 PM IST

دراصل اتوار کو ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہفتہ کے روز یعنی 26 اکتوبر کی شب کو امریکی فوج نے آئی ایس آئی ایس سربراہ ابو بکر البغدادی کو ایک آپریشن کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ٹرمپ اس پورے آپریشن کو دیکھ رہے تھے۔ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ مرنے سے پہلے اپنی جان بچانے کے لیے بغدادی رو رہا تھا، گڑگڑا رہا تھا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا تھا کہ خود کو پھنستا دیکھ کر بغدادی نے اپنے جسم پر بندھی ویسٹ کو آگ لگادی اور خود کو بم سے اڑا لیا تھا۔ اس دوران اس کے تین بچے بھی مارے گئے تھے۔

Published: 02 Nov 2019, 3:55 PM IST

نیو یارک ٹائمز کے مطابق نام نہ بتانے کی شرط پر امریکی فوج کے افسران نے کہا کہ انھیں اس آپریشن کی پوری جانکاری شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ فوج کے افسران نے یہ بھی کہا کہ البغدادی کی موت کو لے کر کیے گئے ٹرمپ کے دعووں کا ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ ایک امریکی افسر کے مطابق ٹرمپ کا البغدادی کی موت کی کہانی سنانے کا مقصد صرف لوگوں کی واہ واہی لوٹنا تھا۔ افسران نے کہا کہ صدر ٹرمپ آپریشن کے جس ویڈیو کو دیکھ رہے تھے، اس میں آڈیو بھی نہیں تھا۔ وہائٹ ہاؤس نے بھی ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Published: 02 Nov 2019, 3:55 PM IST

البغدادی کی موت کے دو دن بعد امریکہ کی جانب سے اس پورے آپریشن کا ویڈیو اور تصویر جاری کی گئی تھی۔ اس میں امریکی فوج بڑے ہی منصوبہ بند طریقے سے البغدادی کے ٹھکانے پر حملہ کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔ حالانکہ یہ آپریشن تقریباً 2 گھنٹے تک چلا لیکن اس دوران البغدادی کے رونے، چیخنے، چلانے یا گڑگڑانے کی تصدیق کسی نے بھی نہیں کی۔

Published: 02 Nov 2019, 3:55 PM IST

اس کے پیش نظر یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا ٹرمپ نے دنیا سے جھوٹ بولا! امریکہ کے سابق صدر جارج بش کے ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو لگاتار جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بننے کے بعد سے ٹرمپ نے 13 ہزار جھوٹے بیان دیئے ہیں۔ ایک سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ 19 فیصد لوگ ہی ایسا مانتے ہیں کہ ٹرمپ سچ بولتے ہیں جب کہ 40 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی کبھی سچ بولتے ہیں۔ علاوہ ازیں 41 فیصد لوگوں نے مانا تھا کہ ٹرمپ کبھی بھی سچ نہیں بولتے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخاب سے پہلے ٹرمپ نے لوگوں کی واہ واہی لوٹنے کے لیے کئی ایسے جھوٹے بیان دیئے ہیں۔

Published: 02 Nov 2019, 3:55 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Nov 2019, 3:55 PM IST