تصویر سوشل میڈیا
شمال مغربی کانگو کے ایکویٹر خطہ میں جمعہ کے روز ایک دردناک کشتی حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 86 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ بسنکسو علاقہ میں پیش آیا، اور بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں بڑی تعداد طلبا و طالبات کی ہے۔ ریاستی نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ موٹر سے چلنے والی ایک کشتی کے ندی میں پلٹ جانے کے سبب ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی میں ضرورت سے زیادہ مسافر اور سامان تھے۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ بوقت شب اچانک کشتی کا توازن بگڑ گیا اور یہ ندی میں پلٹ گئی۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، ان میں بتایا جا رہا ہے کہ اب تک 86 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو لاپتہ وہ گئے ہیں اور ان کی تلاش شد و مد کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ یہ ٹیمیں گمشدہ لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں، حالانکہ لاپتہ لوگوں کے بچنے کا امکان کم ہی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ندی کنارے بسے گاؤں کے لوگ بھی اس تلاشی مہم میں مدد کر رہے ہیں۔
Published: undefined
سب سے دردناک پہلو یہی ہے کہ مہلوکین میں بیشتر طلبا و طالبات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ طلبا اپنے گھروں سے پڑھائی کے لیے دوسرے قصبوں کی طرف جا رہے تھے۔ ان بچوں کی موت سے متعلقہ کنبوں میں ماتم کا ماحول پسر گیا ہے۔ اس دردناک حادثہ کے بعد گاؤں میں بھی رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے اس حادثہ کے لیے کشتی میں نامناسب طریقے سے سامانوں کی لوڈنگ اور بوقت شب غلط نیویگیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کانگو میں اکثر اوور لوڈنگ اور سیکورٹی پیمانوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز