عالمی خبریں

دنیا باہمی تنازعات سے نکل کر اپنی توانائیاں کورونا کے خلاف استعمال کرے: گوٹیرس

گوٹیرس نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو علاقائی تنازعات ختم کر کے ’کوویڈ ۔19‘ کے اس طوفان کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ یہ کسی ایک ملک، قوم یا معاشرے کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو تنازعات سے نکال کر ان کی تمام توانائیاں اور کوششیں کورونا وائرس کے نتیجے میں پھیلنے والی وباء کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ باہمی تنازعات سے باہر نکلیں اور اپنے وسائل کو کورونا کے خلاف استعمال کریں۔

Published: undefined

'العربیہ' چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں اور یہ وباء ابھی تک عروج پر ہے۔ میں پوری دنیا کے ملکوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لڑائیاں بند کر کے اپنی تمام توجہ اور وسائل اس عالمی وباء کے خلاف استعمال کریں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وبا سے نمٹنے کے لیے دُنیا میں تنازعات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کورونا کے بارے میں خاموش ہے اور اس کا کام اس وبا کو دور کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کورونا دنیا میں تنازعات کے خاتمے کا بہترین موقع ہے مگر بدقسمتی سے ہم اس موقعے سے فائدہ اٹھانے سے بہت دور ہیں۔ اس وقت پوری دنیا کو علاقائی تنازعات ختم کرکے 'کوویڈ ۔19' کے اس طوفان کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ یہ کسی ایک ملک، قوم یا معاشرے کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کیمرون، جمہوریہ وسطی افریقہ، کولمبیا، لیبیا، میانمار، فلپائن، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، یوکرین اور یمن میں ہونے والے تنازعات میں شامل فریقین نے ہماری تجاویز کو قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف اعلانات نہیں ہمیں عملاً جنگ بندی چاہیے۔ ہم متنازع علاقوں میں جاری لڑائیاں ختم کرنے پر عمل درآمد دیکھنا چاہتے ہیں۔ بہت سے تنازعات کافی پرانے ہیں اور وہ آسانی کے ساتھ حل نہیں ہوسکتے۔ اس کے علاوہ متحارب فریقین میں گہری عدم اعتمادی اور شکوک و شبہات ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرونا وائرس 188 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک 53 ہزار 693 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک اس بیماری کا شکار ہونے والے 2 لاکھ اور 1500 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اٹلی میں فروری کے آخرمیں وبائی بیماری کے ذریعہ پہلی موت ریکارڈ کی تھی اور اموات کے اعتبار سے اٹلی سب سے آگے ہے جہاں اب تک 14 ہزار 681 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس کے بعد اسپین میں 10 ہزار 935 اور فرانس میں پانچ ہزار 387 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چین جہاں یہ بیماری سب سے پہلے پھیلی ہلاکتوں اور متاثرین میں کافی پیچھے چلا گیا ہے۔ چین میں 81 ہزار افراد کرونا کا شکار ہوئے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 3322 ہے۔

Published: undefined

کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے امریکا سب سے آگے ہے جہاں اب تک کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 39 ہزار 279 ہوچکی ہے جب کہ 5 ہزار 443 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined