عالمی خبریں

امریکہ میں شدید سمندری طوفان کا خطرہ! واشنگٹن میں سرکاری دفاتر بند، 26 ہزار پروازیں منسوخ، کئی شہروں کی بجلی گل

امریکہ میں خطرناک گردابی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر کو دارالحکومت واشنگٹن میں تقریباً تمام سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 

واشنگٹن: امریکہ میں خطرناک گردابی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر کو دارالحکومت واشنگٹن میں تقریباً تمام سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے۔ امریکا میں طوفانی ہواؤں، موسلا دھار بارشوں اور شدید طوفان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس میں ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے شدید سمندری طوفان کے خطرے کی پیشن گوئی کے بعد پیر کی سہ پہر 3:00 بجے تک واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری ہیڈ کوارٹر بند کر دیے تھے۔ ’یو ایس‘ میٹرولوجیکل سروس نے کہا کہ دارالحکومت کا خطہ شام نو بجے تک سمندری طوفان کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، جس کے ساتھ تیز، تباہ کن ہوائیں چل رہی ہیں۔ واشنگٹن کے علاقے میں کیمپس، پول اور دیگر میونسپل سروسز بھی جلد بند ہو جائیں گی۔

Published: undefined

’یو ایس‘ آفس آف پرسنل منیجمنٹ نے کہا کہ وفاقی ملازمین کو اپنے دفاتر کو سہ پہر 3 بجے کے بعد چھوڑنے کو کہا گیا تھا۔ سمندری طوفان کی وارننگ میری لینڈ، واشنگٹن اور زیادہ تر پنسلوانیا اور ورجینیا میں کی گئی ہے۔ ’فلائٹ اویئر‘ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ 1100 سے زیادہ امریکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واشنگٹن ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر 75 پروازیں یا کل 17 فیصد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Published: undefined

خطرے کے پیش نظر واشنگٹن میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکہ میں قائم ویدر فورکاسٹنگ ایجنسی نے پیر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چند گھنٹے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ امریکہ کے کچھ حصوں میں تیز طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش، اولے اور بگولے کا امکان ہے۔

Published: undefined

امریکہ کے کئی شہروں میں شدید بارشوں اور طوفان کے درمیان بجلی بند ہے۔ ایسے میں ورجینیا کی لاؤڈاؤن کاؤنٹی میں تقریباً 15 ہزار لوگ بجلی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نیشنل ویدر سروس نے وارننگ جاری کی تھی کہ الاباما سے لے کر مغربی نیو یارک ریاست تک 29.5 ملین سے زیادہ افراد پیر کو طوفان کے خطرے سے دوچار ہیں لیکن رات 9 بجے تک ایسی کوئی خبر نہیں آئی۔

Published: undefined

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے طوفان کی وجہ سے نیویارک، واشنگٹن، فلاڈیلفیا، اٹلانٹا اور بالٹی مور کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کو روانگی روکنے کا حکم دیا۔ ایف اے اے نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو احتیاط برتی جا رہی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ اویئر کے مطابق، پیر کی رات تک 2600 سے زیادہ امریکی پروازیں منسوخ اور تقریباً 7700 امریکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق سب سے بڑا خطرہ واشنگٹن ڈی سی سمیت وسط بحر اوقیانوس کے خطے میں ہے جہاں کچھ جگہوں پر 75 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور بڑے اولے گر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined