عالمی خبریں

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں 82 مسلم نژاد امیدواروں کی کامیابی

امریکہ میں منعقد ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے دوران 82 مسلم نژاد امیدواروں نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں منتخب ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ایک مسلم نژاد
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ایک مسلم نژاد 

واشنگٹن: امریکہ میں منعقد ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے دوران 82 مسلم نژاد امیدواروں نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں منتخب ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مینیسوٹا کے اٹارنی جنرل کیتھ ایلیسن، الہان عمر، راشدہ طالب اور آندرے کارسن سمیت 21 مسلمان دوبارہ منتخب ہوئے، ہیں جبکہ 16 نئے مسلمان ان میں شامل ہو گئے، جس کے بعد ملک بھر میں مسلم ریاستی قانون سازوں کی تعداد 43 ہو گئے۔

Published: undefined

ترک میڈیا میں شائع خبر کے مطابق امریکہ میں 8 نومبر کو منعقدہ وسط مدتی انتخابات میں 82 مسلم نژاد امیدواروں نے اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جیٹ پیک اور امریکن-اسلام تعلقات کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں 82 مسلم نژاد امیدواروں کو وفاقی و ریاستی نشستوں پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سال 2020 میں ان امیدواروں کی تعداد 71 تھی۔

Published: undefined

انتخابات میں کامیاب ہونے والی 23 سالہ نبیلہ سید سب سے کم عمر کی ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہیں۔ سید کی مہم کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے پولیٹیکل سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا، جہاں انہوں نے مقامی کاروباروں اور غیر منافع بخش اداروں کی مدد کرنے والی ایک پرو بونو مشاورتی تنظیم کی صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Published: undefined

الیکشن جیتنے کے بعد نبیل سید نے لکھا، ’’میرا نام نبیلہ سید ہے۔ میں ایک 23 سالہ مسلمان، ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہوں۔ ہم نے ابھی ریپبلکن کے زیرِ انتظام مضافاتی ضلع پر اقتدار تبدیل کر دیا ہے۔ اور میں جنوری میں الینوائے جنرل اسمبلی کی سب سے کم عمر رکن بنوں گی۔‘‘

Published: undefined

جہاں، ڈیموکریٹس کی منا عابدی، ڈیکا دلیک، اور امبرین رانا مائن اسٹیٹ لیجسلیچر کے لیے منتخب ہوئے، اوہائیو ڈیموکریٹس منیرہ عبداللہی اور اسماعیل محمد ریاستی مقننہ میں خدمات انجام دینے کے لیے منتخب ہوئے۔ ٹیکساس میں سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی ریاستی مقننہ کے لیے منتخب ہوئے ہیں، جبکہ روا رومان، فاروق مغل، اور شیخ رحمن جارجیا کے اسٹیٹ ہاؤس کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

انتخابی نتائج کے بعد جارجیا امریکہ میں مسلم ریاستی قانون سازوں کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ منیسوٹا میں جہاں ریاستی ایوان کے لیے سب سے زیادہ مسلمان منتخب ہوئے ہیں، زینب محمد ریاستی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined