عالمی خبریں

عالمی برادری نے ہمیں روس سے لڑنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس کے حملہ میں پہلے دن 137 افراد کی جان چلی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو روس سے لڑنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی / Getty Images
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی / Getty Images  

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس کے حملے کے پہلے دن 137 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ زیلینسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے 137 ہیروز، اپنے شہری کھو چکے ہیں۔ جبکہ 316 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس جنگ میں کسی کا تعاون نہ ملنے کی بھی بات کی۔

Published: undefined

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک روس سے جنگ میں تنہا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے ساتھ لڑنے کے لیے کون کھڑا ہے؟ مجھے کوئی نظر نہیں آتا۔ کون یوکرین کی نیٹو رکنیت کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے؟ ہر کوئی خوفزدہ ہے۔"

صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں راجدھانی کیف میں رہنے والے شہریوں کو بھی چوکنا رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ روسیوں کے گروپ راجدھانی کیف میں داخل ہو چکے۔ ایسے میں شہر کے شہریوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور کرفیو پر عمل کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ صدر نے کہا کہ روس کے ہدف نمبر ایک کے باوجود وہ اور ان کا خاندان یوکرین میں ہی رہے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حملے کے پہلے دن یوکرین میں 70 سے زائد فوجی اڈے تباہ کر دیے ہیں۔ اس حملے کی وجہ سے یوکرین کے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ دراصل گزشتہ روز روس نے اپنی پوری فوجی طاقت کے ساتھ یوکرین پر حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور اس کے سنگین نتائج سے خبردار بھی کیا ہے۔ تاہم اس حملے کی بین الاقوامی مذمت اور پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی کارروائی میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کے ایسے نتائج ہوں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ہوں گے! پوتن نے یہ انتباہ براہ راست نیٹو اور امریکہ کو دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined