عالمی خبریں

سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی زمین پر واپسی کی الٹی گنتی شروع، آئی ایس ایس میں داخل ہوا کُرو ڈریگن

جمعہ کو اسپیس ایکس نے کرو-10 مشن لانچ کیا تھا۔ آج ڈاکنگ کا عمل بھی پورا ہو جائے گا۔ دونوں خلا باز 19 مارچ کو زمین پر واپسی کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

گزشتہ 9 مہینے سے خلا سے زمین پر واپسی کی راہ دیکھ رہی سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کو واپس لانے کے لیے لانچ کیا گیا کرو ڈریگن (اسپیس کرافٹ) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں داخل ہو چکا ہے۔ آج (16 مارچ) ڈاکنگ کا عمل بھی پورا ہو چکا ہے۔ دونوں خلا باز 19 مارچ کو زمین پر واپسی کریں گے۔

Published: undefined

جمعہ کو اسپیس ایکس نے کرو-10 مشن لانچ کیا۔ فالکن-9 راکیٹ سے کرو ڈریگن کیپسول کو لانچ کیا گیا ہے۔ 'ناسا' کے کمرشیل کرو پروگرام کے تحت آئی ایس ایس کے لیے یہ گیارہویں کرو فلائٹ ہے۔ ڈاکنگ کا عمل پورا ہونے کے بعد خلائی مسافر اپنے اسپیس سوٹ سے باہر نکلنیں گے اور کارگو کو اتارنے کی تیاری کریں گے۔ اس کے بعد ہیچ کو کھولنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ آئی ایس ایس میں داخلہ کے بعد 'ناسا' کرو-10 کے استقبالیہ تقریب کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ڈاکنگ وہ عمل ہے جب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جاکر کرو ڈریگن جڑتے ہیں۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ سنیتا ولیمس کی واپسی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لگاتار اَپڈیٹ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے گزارش کی تھی کہ سنیتا ولیمس کی جلد واپسی کے لیے قدم اٹھائے جائیں۔

ڈریگن اسپیس کرافٹ کو چار نئے ایسٹروناٹس لے کر اسپیس اسٹی+-شن میں داخل ہوئے ہیں۔ اس میں 'ناسا' کے کمانڈر اینی میک کلین، پائلٹ آئرس، جاپان کی اسپیس ایجنسی جے اے ایکس اے کے تاکویا اونشی اور روس کی کوسموناٹ کیرل پیسکوو شامل ہیں۔ جانکاری کے مطابق اٹلانٹک مہا ساگر میں اسپیس کرافٹ اتر سکتا ہے۔

Published: undefined

معلوم ہو کہ سنیتا ولیمس اور بچ ولمور گزشتہ سال 5 جون کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن گئے تھے۔ انہیں محض ایک ہفتے کے بعد زمین پر واپس لوٹنا تھا، لیکن بوئنگ اسٹار لائنر میں گڑبڑی کی وجہ سے دونوں وہاں پھنس گئے۔۔ 9 مہینے سے زیادہ وقت سے دونوں وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined