عالمی خبریں

جنگ کا شاخسانہ! اسرائیل کو 6 روزہ جنگ میں تقریباً 27000 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

جنگ کا اسرائیل میں دیگر سرگرمیوں پر بھی براہ راست اثر پڑا ہے۔ ہوم فرنٹ کمانڈ نے فی الحال ملک میں کئی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے تحت کام پرجانے والے لوگوں کی تعداد محدود کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل  کی مشترکہ کارروائی کے بعد مشرق وسطیٰ میں مچی افراتفری نے کئی ممالک کو متاثر کیا ہے مگر اس دوران اسرائیل کو سب سے زیادہ نقصان ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ خبروں کے مطابق اس جنگ کو 6 دن ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک مسلسل ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ اس تنازعہ میں سینکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس کے باوجود کسی بھی ملک کی طرف سے جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی پہل ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں مل کر ایران پر حملہ کر رہے ہیں جبکہ ایران تنہا جوابی کارروائی کر رہا ہے جس کی وجہ اسرائیل کی معیشت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

ان خبروں کے درمیان اسرائیلی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری فضائی جنگ سے ملک کی معیشت کو ہر ہفتے 9 ارب شیکل (تقریباً 2.93 ارب ڈالر) کا نقصان ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی روپئے میں اسرائیل کو ہر ہفتے 27000 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ مطلب صاف ہے کہ اس جنگ سے اسرائیل کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ اگر یہ جنگ جاری رہی تو یہ نقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔

Published: undefined

جنگ کا ملک میں دیگر سرگرمیوں پر بھی براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔ اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے فی الحال ملک بھر میں کئی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے تحت کام پر جانے والے لوگوں کی تعداد محدود کی گئی ہے۔ اسکول بند ہیں اور ریزرو فوجیوں کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ جنگ کے سبب اسرائیل کے بیشتر علاقوں میں ضروری خدمات کے علاوہ بیشتر کاروبار بند ہیں۔ زیادہ تر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان سخت پابندیوں کی وجہ سے اگلے ہفتے سے معیشت کو تقریباً 9.4 ارب شیکل فی ہفتہ کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

اس دوران وزارت خزانہ نے ہوم فرنٹ کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ پابندیوں کو ریڈ سے ہٹا کر اورینج (کم سخت) کیا جائے۔ اگر آئندہ ایک سے دو دنوں کے اندر ایسا ہوتا ہے تو کام کرنے والے دفاتر میں کچھ نرمی دی جا سکتی ہے۔ جو کام جنگ اور ورک فرام ہوم کی وجہ سے متاثر ہے وہ پورا ہوسکتا ہے۔ اس سے اقتصادی نقصان کم ہوکر تقریباً 4.3 ارب شیکل فی ہفتہ رہ سکتا ہے۔ تاہم پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined